وزارت آیوش
وزیربرائے آیوش، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں اختراع اور صنعت کاری کے لئے انکیوبیشن سینٹر کاافتتاح کریں گے
Posted On:
26 OCT 2021 11:17AM by PIB Delhi
آیوش اوربندرگاہوں، جہاز رانی اورآبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانندا سونووال 29 اکتوبر2021 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کے مقام پر اختراع اور صنعت کاری کے لئے انکیوبیشن سینٹر (آئی سی اے آئی این ای) کا افتتاح کریں گے۔
آیوش اور خواتین اور اطفال کی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہیندربھائی کالوبھائی بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے جو کہ ‘‘ پوشن کے لئے آیوروید کے عنوان پر چھٹے یوم آیوروید کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔اسی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر ‘‘شعبۂ آیوش میں اسٹارٹ اپس – وسعت اور مواقع (اے وائی یو آر – یو ڈی وائی اے ایم اےایچ )’’ کے عنوان پر 30 اکتوبر کو ایک قومی سمینار بھی منعقد کیا جارہا ہے۔
اس تقریب میں ملک بھر کے آیوروید کے شعبوں سے تعلق رکھنے و الے نمائندے اور آیوش کے اداروں اور ایم او یو کے تقریبا 400 شراکت دار بھی اس میں شامل ہوں گے جو کہ اے آئی آئی اے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
تنظیمی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے صنعت کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے ) نے اپنے کیمپس کے اندر انکیوبیشن اور اختراع کا ایک مرکز قائم کیا ہے، جس کا مقصد نئے دور کی مہم جوئی کے لئے ایک کلسٹرتشکیل کرنا ہے۔ اے آئی آئی اے کو بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت، بھارتی حکومت کے تحت ایک میزبان ادارے (ایچ آئی) کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے جو اختراع کاروں کو ان کے خیالات اور تصورات کو ترقی دینے اور پروان چڑھانے کے لئے مواقع فراہم کرے گا۔
انکیوبیشن سینٹر آیوش کی وزارت کی ہدایات کے تحت قائم کیا جائے گا جس میں اے آئی آئی اے نئے دور کی مہمات کا ایک کلسٹر تشکیل دے گا اور تنظیمی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے صنعت کاری کے فروغ کے لئے کام کرے گا۔ہندوستان کے اسٹارٹ اپس ماحولیاتی نظام کو دنیا میں سب سے بہترین بنانے کی سمت میں مسلسل کام کرنے کے لئے حکومت کی فعالیت کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے15 اگست 2021 کو یوم آزادی کی اپنی تقریر میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھا ‘‘اسٹارٹ اپس ہمارے ملک میں نئے دولت پیدا کرنے والے ادارے ہیں’’۔ بھارتی حکومت نیشنل آیوش مشن کے مرکز کی طرف سے اسپانسر کردہ منصوبے پر ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں عمل درآمد کررہی ہے جس کا مقصد آیوش طریقۂ علاج کو ترقی اور فروغ دینا ہے ۔
مذکورہ بالا تمام باتوں کے علاوہ ، 16 سال تک کی عمر و الے بچوں کے لئے امراض سے دفاع کرنے والی طاقت کو فروغ دینے و الی‘بال رکشا کٹ’ تیار کی ہے جسے اس تقریب میں لانچ کیا جائے گا۔ پیش کردہ تجویز کے مطابق یوم آیوروید کے موقع پر بچوں کو 10000 بال رکشا کٹس مفت دی جائیں گی۔ حال ہی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے تمام ضروری ساز وسامان سے لیس بلڈ بینک بھی قائم کیا ہےجس کے لئے بھارتی حکومت کی متعلقہ اتھارٹی سے لائسنس بھی حاصل کیا گیا ہے اور اس کا افتتاح بھی یوم آیوروید کی تقریب کے دوران کیا جائے گا۔
اس تقریب میں آیوروید فوڈ ایکسپو خاص کشش کا باعث رہے گا جس میں استعمال کے لئے تیار صحت مند کھانوں وغیرہ جیسے مختلف اختراعی نسخوں کی پیش کش کے ذریعہ خوراک کے شعبے میں آیوروید کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ پروگرام آیووید کے بہت سے فریقوں کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
اے آئی آئی اے کیمپس میں قومی سمینار کے دوران 30 ا کتوبر 2021 کو وزارت آیوش، تجارت و صنعت کی وزارت، ڈبہ بند کھانوں کی صنعتوں کی وزارت، بہت چھوٹے، چھوٹے اوراوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت، آئی آئی ٹی، ایم سی آئی ایس ایم، این آئی ایف ٹی ای ایم، سے تعلق رکھنے والے اہم مقررین ،خوراک کی ٹکنولوجی کے ماہرین اور صنعت کار اپنے تجربات کی معلومات کاایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں گے۔ ایک آیوروید فوڈ ایکسپو کابھی اہتمام اسی تقریب کے دوران کیا جائے گا جس کا مقصد خوراک کے شعبے میں آیوروید کی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔
اس تقریب میں آیوش کے ذیلی شعبے ہنرمندی کونسل کے لئے شعبۂ صحت کی ہنرمندی سے متعلق کونسل (ایچ ایس سی سی) کے تحت کوالیفکیشن پیکس بھی لانچ کئے جائیں گے۔ اے آئی آئی اے 2018 سے شعبہ ٔ آیوش میں ہنرمندی کی ترقی کے پروگراموں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایوش کی وزارت کی ہدایات کے تحت ایک نوڈل تنظیم کی حیثیت سے کام کررہا ہے اور وزارت نے اےآئی آئی اے کو ایچ ایس ایس سی کے تحت ہنرمندی کی ترقی میں سینٹر آف ایکسیلنس کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- س ب- ف ر)
U-12202
(Release ID: 1766536)
Visitor Counter : 173