صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر102.94کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


سردست صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،428 نئے معاملات درج کئے گئے

اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (1,63,816) ہے جو کہ 241 دنوں میں کم ترین ہے

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.24) فیصد ہےجو کہ پچھلے 32 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے


Posted On: 26 OCT 2021 10:19AM by PIB Delhi

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64,75,733 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 102.94 کروڑ (1,02,94,01,119) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے 1,02,28,502 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

 

حفظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,78,376

دوسری خوراک

91,61,406

 

صف اول کے صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,69,785

دوسری خوراک

1,57,60,430

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

40,94,98,214

دوسری خوراک

12,88,99,829

45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,25,40,509

دوسری خوراک

9,20,43,343

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,83,99,191

دوسری خوراک

6,43,50,036

میزان

1,02,94,01,119

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 15,951 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے)3,35,83,318 تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت98.19فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 121دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,428نئے معاملات درج کئے گئےہیں جو پچھلے 238 دنوں میں سب سے کم ہے۔

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2لاکھ کے نشان سے نیچے آکر1,63,816ہوگئی ہے اور یہ گزشتہ241دن کے دوران مریضوں کی سب سے کم تعداد ہے۔سردست مریضوں کی تعداد ملک میں مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا0.48 فیصد ہے، جو کہ مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم ہے۔

 

ملک بھر میں طبی نمونوں کی جانچ کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 11,31,826 ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر60.19 کروڑ سے زیادہ (60,19,01,543) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.24 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 32دنوں سے لگاتار 2 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 1.10 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 22 دنوں سے 2 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 57 دنوں سے 3 فیصد سے  کم رہی ہے۔

 

************

 

ش ح ۔  س ک ۔ م ش

U. No.12191



(Release ID: 1766499) Visitor Counter : 159