نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے فیفا کے سی ای او جناب یوری جورکیف سے ملاقات کی


زیادہ ٹورنامنٹس اور اسکیموں کے توسط سے زمینی سطح پر فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کے موضوع پر تبادلہ خیالات کیے

Posted On: 25 OCT 2021 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اکتوبر2021:

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں فیفا کے سی ای او جناب یوری جورکیف سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے دوان انہوں نے اس بارے  میں بات چیت کی کہ زمینی سطح پر فٹبال کے کھیل کی کیسے حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے اور زیادہ ٹورنامنٹ اور تقریبات کے انعقاد سے اس کی توسیع کیسے کی جا سکتی ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ حال ہی میں ہوئے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں حاصل ہوئی کامیابی کے بعد بھارت میں کھیلوں کے تئیں دلچسپی میں اضافہ رونما ہوا ہے۔ کھیل کود کی ثقافت کو پروان چڑھانے سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے تعلق سے بھی حالیہ ہفتوں میں ایک نئی رفتار کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

جناب یوری نے جناب ٹھاکر کو اپنے فٹبال کے گر دکھائے، جبکہ جناب ٹھاکر نے بھی اپنی ڈربلنگ مہارت کا مظاہر کیا۔

********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12187


(Release ID: 1766462) Visitor Counter : 165