کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا27 اکتوبر 2021 کو سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس-دواسازی اور طبی آلات میں مواقع اور شراکت داری سے خطاب کریں گے


انویسٹ انڈیا کی شراکت داری میں دواسازی کامحکمہ انویسٹر سمٹ کا اہتمام کررہا ہے

اگلے کچھ سالوں میں طبی آلات کا سیکٹرموجودہ 11 ارب ڈالرسے بڑھ کر 50 ارب ڈالرکا ہوجائے گا

طبی آلات کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 13 کمپنیاں پہلے ہی منتخب کی گئی ہیں

Posted On: 25 OCT 2021 1:11PM by PIB Delhi

دواسازی اور طبی آلات کے معاملے میں بھارت کی عالمی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے وژن کے حصے کے طورپر دواسازی کا محکمہ انویسٹ انڈیا کی شراکت داری سے 27 اکتوبر 2021 کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے صبح 10 بجے شام ساڑھے چار بجے تک ایک انویسٹر سمٹ کی میزبانی کرے گا۔

اس سمٹ کا موضوع ہے دواسازی اور طبی آلات میں مواقع اور شراکت داری۔یہ سمٹ حسب ذیل موضوعات پر تفصیلی ٹیکنیکل اجلاس میں شامل ہونے کے لیے صنعت کے شرکاء کے واسطے ایک موقع فراہم کرے گی۔

  • اجلاس -1: بایوفارما مواقع کا فراہم کرایاجانا:دنیا میں بایوفارما ہب کی حیثیت سے ہندوستان کی شہرت
  • اجلاس -2:ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سرمایہ کاری: انڈین میڈیکل ڈوائسزکی کچھ کامیاب داستان
  • اجلاس-3: گواویکس:ویکسین مینو فیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مکمل ارتباط
  • اجلاس-4: فارما اور میڈیکل آلات کے سیکٹر میں اسٹارٹ اپ کے لیے سرمایے کی فراہمی: وی سی سرمایہ کاری کے لیے مستقبل میں کیا ہے؟
  • اجلاس-5: بنیادی سطح سے اوپر اٹھتے ہوئے : کثیر مقدار میں دواؤں اور طبی آلات کے لیے پیداوار سے جڑی ترغیب اسکیموں (پی ایل آئی) کے تحت منظور شدہ سرمایہ کاروں کے لیے انضباطی عمل کو آسان بنانے سے متعلق صلاح مشورہ

 

دواسازی سیکٹرسے متعلق اجلاس میں بایو فارماسیٹیکل نیزبایولوجیکس-بایوسیمیلرس، سیل اور جین تھیراپی میں اختراعی مصنوعات کی تیاری اور  ٹیکےتیار کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مواقع پر تبادلۂ خیال ہوگا۔دواسازی کے لیے پی ایل آئی 15 ہزارکروڑ روپے کے ایک تخمینے کے ساتھ شروع کی گئی ہے، جس میں اس اسکیم کے تحت درخواستیں دینے والی تقریبا 278 کمپنیوں کی دلچسپی دیکھی گئی ہے اور ان کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔یہ سمٹ ان سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی جو ان مصنوعات میں ہندوستان کو عالمی چمپئن بنانے کے منتظر ہیں۔

طبی آلات سے متعلق سیکٹرکا جہاں تک تعلق ہے تو سمٹ میں اس بات پر تبادلۂ خیال ہوگا کہ کس طرح بھارت طبی آلات کے لیے مواقع کی ایک سرزمیں کے طورپر تیار ہوسکتا ہے اورسرکردہ سرمایہ کاروں سے سیکھاجاسکتا ہے۔طبی آلات کے سیکٹر کو ایک ابھرتے ہوئے سیکٹر کے طورپر دیکھا جارہا ہے اور اگلے کچھ سالوں میں طبی آلات کا سیکٹر موجودہ 11 ارب ڈالر سے بڑھ کر 50 ارب ڈالر تک ہوجائے گا۔قابل ذکر ہے کہ اس سال کے ابتداء میں طبی آلات کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 13 کمپنیوں کو پہلے ہی منتخب کیا گیا ہے جو مطلوبہ آلات کی گھریلوتیاری بڑھانے میں اپنی سرمایہ کاری کریں گی۔

یہ اجلاس ابھرتےہوئے اسٹارٹ اپ ایکونظام میں سرمایہ کاری کا بھی احاطہ کریں گے اور یہ سبھی  اجلاس اس سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائیں گے جس میں سرمایہ کاری کوکس قدر حسن وخوبی سے  نافذ کرنے کے بارے میں پی ایل آئی اسکیموں کے تحت منتخب کیے گئے درخواست دہندگان کے لیے جامع سہولت فراہم کی جائے۔

 

************

ش ح۔ح ا۔ج ا

 (U: 12172)



(Release ID: 1766275) Visitor Counter : 141