ٹیکسٹائلز کی وزارت
بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں ڈیزائن کی ہنرمندی / جیو سنتھیٹکس کے استعمال میں تکنیکی عملے کے لگائے جانے کو منظوری دی گئی
آئی آئی ایس سی بنگلور، آئی آئی ٹی مدراس اور آئی آئی ٹی روڑکی کے ذریعہ ،این ٹی ٹی ایم کے تحت تکنیکی ٹیکسٹائل شعبے میں ہنرمندی / تربیت
Posted On:
25 OCT 2021 1:07PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں (سڑکیں، شاہراہیں، ر یلویز، آبی وسائل)میں جیو ٹیکسٹائلس کے استعمال کے ساتھ ڈیزائن کی ہنرمندی / تکنیکی عملے کے لگائے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس پر (۱) انڈین انسٹی ٹیوٹ آفس سائنسیز، بنگلور (۲) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مدراس (۳) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی روڑکی کے ذریعہ بیک وقت عمل کیا جائے گا۔ اس سے متعلق خصوصی نصابوں پر عمل آوری کی دیکھ ریکھ انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی فیکلٹیاں کریں گی ساتھ ہی متعلقہ ا دارے سے وابستہ مراکز اور دفاتر سے بھی مشورہ کیا جائے گا۔ وزارت ان نصابوں پر عمل آوری سے متعلق تمام معاملات پر متعلقہ اداروں سے تعلق رکھنے و الے پروفیسر جی آئی سیواکمار بابو، آئی آئی ایس سی بنگلور، پروفیسر راجا گوپال کرپوراپو، آئی ا ٓئی ٹی مدراس اور پروفیسر ستیندر متل ، آئی آئی ٹی روڑکی سے رابطہ کرے گی۔
اس کے لئے قائم کئے جانے والے بیچ میں کم سے کم 75 اور زیادہ سے زیادہ 100 ا میدوار ہوں گے۔ تجرباتی مرحلہ میں ہر تین اداروں کے لئے دو بیچ طے کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ خصوصی ہنرمندی کی ترقی کے کورس کے تسلسل کا نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائلس مشن (این ٹی ٹی ایم) یا ٹیکسٹائل کی وزارت کے مشن ڈائرکٹریٹ کے ذریعہ جائزہ لیا جائے گا۔
یہ ادارے ان کورسوں پر نوپرافٹ نو لاس کی بنیاد پر کام کریں گے۔ یہ ادارے ان کورسوں کی تشہیر بھی کریں گے اور اہل اور خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کریں گے (جو ایسے ہندوستانی شہری ہوں گے جن کے پاس مطلوبہ تعلیمی استعداد اور اس شعبے سے متعلق مناسب تجربہ ہوگا، ادارہ علامتی فیس کے طور پر ہر امیدوار سے 1000 روپئے چارج کرے گا)۔ ایک بار بیچوں میں 75 امیدواروں کی تعداد ہوجانے کے بعد ٹیکسٹائل کی وزارت ہر بیچ پر 4.50 لاکھ روپئے کی رقم مہیا کرائے گی جو متعلقہ ادارے کے لئے پیشگی کے طور پر ہوگا۔ اس بیچ یا کورس کے مکمل ہوجانے پر ادارہ وزارت کو ایک اسٹیٹمنٹ آف ایکسپنڈیچر / یو سی مہیا کرے گااوراضافی گرانٹ، اگر کوئی ہو ، حکومت کو واپس دی جائے گی۔
اپنے طور پر ،تربیت پانے والوں کو تحریک دینے کی غرض سے ٹیکسٹائل کی وزارت دیگر متعلقہ مرکزی حکومت کے محکموں / ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کرے گی۔ متعلقہ اداروں کو اپنے نیٹ ورکس (سوشل میڈیا پلیٹ فارم / ایلومنائی نیٹ ورک) کو بروئے کار لانے کے لئے مشورہ دیا گیا ہے تاکہ مستحق امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرسکیں۔
****************
( ش ح ۔س ب۔ف ر)
U.No. 12171
(Release ID: 1766273)
Visitor Counter : 186