کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے مرکزی سرکاری ملازمین کو مہنگائی بھتّے اور  پینشن یافتگان کو مہنگائی راحت  کی ایک اور قسط جاری کرنے کی اجازت دی  جو 1.07.2021 سے لاگو ہوگی


بیسک تنخواہ / پینشن کی موجودہ 28 فیصد شرح پر 3 فیصد کا اضافہ

اس سے  تقریباً 47.14 لاکھ  مرکزی سرکاری ملازمین اور 68.62 لاکھ پینشن یافتگان کو فائدہ ہوگا

مہنگائی بھتّے اور مہنگائی راحت دونوں کی  وجہ سے خزانے پر  9488.70 کروڑ روپے سالانہ کا  بوجھ پڑے گا

Posted On: 21 OCT 2021 3:31PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی   کی صدارت  میں کابینہ کمیٹی نے آج مرکزی سرکاری ملازمین کو  مہنگائی بھتّے کی اور پینشن یافتگان کو مہنگائی راحت  کی ایک اور قسط  جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کا اطلاق 1.07.2021 سے ہوگا  ۔ یہ  قیمتوں میں اضافے  کی وجہ سے راحت دینے کے لئے  بیسک تنخواہ / پینشن کی 28 فیصد کی موجودہ شرح  پر مزید 3 فیصد   کا اضافہ ہوگا ۔

یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے جو ساتویں تنخواہ  کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر ہے ۔  مہنگائی بھتّے  اور مہنگائی راحت دونوں کی وجہ سے خزانے پر  9488.70 کروڑ روپے سالانہ  کا بوجھ پڑے گا۔  اس سے  تقریباً 47.14 لاکھ  مرکزی سرکاری ملازمین اور 68.62 لاکھ پینشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔

 

شح۔ا س ۔ ر ب

U. NO. 12072


(Release ID: 1765481) Visitor Counter : 269