بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی نے لیہ میں دنیا کا سب سے بڑا کھادی قومی پرچم آویزاں کرکے مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا
Posted On:
02 OCT 2021 2:56PM by PIB Delhi
فخر اور حب الوطنی ، ہندوستانیت کا اجتماعی جذبہ اور کھادی دستکاری کے ورثے نے آج لیہ میں کھادی سوتی کپڑے سے بنے دنیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کو سلامی دینے کیلئے پورے ملک کو ایک ساتھ جوڑا ۔ کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی ) نے مہاتما گاندھی کو اعلیٰ ترین اعزاز دینے کے لیے یادگار کھادی قومی پرچم کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے ، جنہوں نے ہمیں دنیا کا سب سے ماحول دوست تانے بانے کھادی کا تحفہ دیا۔
پرچم کی نقاب کشائی، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یادگار قومی پرچم ہر ہندوستانی کو حب الوطنی کے جذبے سے باندھے گا۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونائی کمار سکسینا ، لداخ کے رکن پارلیمنٹ جناب جے ٹی نامگیال اور فوجی عملے کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے، اس موقع پر موجود تھے۔
یادگار قومی پرچم 225 فٹ لمبا ، 150 فٹ چوڑا اور وزن (تقریبا)) 1400 کلو گرام ہے۔ کھادی کے کاریگروں اور اس سے وابستہ کارکنوں نے اس یادگار قومی پرچم کو بنانے کے لیے اضافی 3500 گھنٹے کا وقت دیا ۔ ہاتھ سے بنے ہوئے کھادی کاٹن پٹے کا جھنڈا بنانے میں استعمال کیا گیا ہے جس کی لمبائی کل 4600 میٹر ہے جو کہ حیران کن ہے۔ اس کا کل رقبہ 33،750 مربع فٹ ہے۔ جھنڈے میں اشوک چکر کی پیمائش 30 فٹ ہے اور اس پرچم کو تیار کرنے میں 70 کھادی کاریگروں کو 49 دن لگے۔
کے وی آئی سی نے آزادی کے 75 سال کے موقع پر "آزادی کا امرت مہوتسو" منانے کے لیے جھنڈے کو تیار کیا ہے۔ چونکہ ، اس سائز کے قومی پرچم کو سنبھالنے اور دکھانے میں انتہائی احتیاط اور درستگی کی ضرورت ہوتی ہے ، کے وی آئی سی نے یہ پرچم بھارتی فوج کے حوالے کیا ہے۔ فوج نے مرکزی لیہ شہر میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر جھنڈا آویزاں کیا ہے اور اس کے لیے ایک خاص فریم تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ زمین کو نہ چھوئے۔
پرچم کو 9 برابر حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر ایک کا وزن 100 کلو گرام اور ہر حصے کی پیمائش 75x 50 فٹ ہے۔ اس کے چاروں طرف نیفا دیا گیا ہے جس میں 12 ایم ایم کی رسی بھی ہے۔ تقریبا 3000 کلو گرام کی بریکنگ لوڈ کی گنجائش کے ساتھ کل 12 اعلی معیار کی نائلان کی رسیاں - یعنی اوپر اور نیچے کی طرف 3 رسیاں اور بائیں اور دائیں جانب 3 رسیّاں فراہم کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ، ہر رسی کے دونوں سروں پر ایک لوپ ہوتا ہے جو اجتماعی طور پر پرچم کا وزن برداشت کر سکتا ہے۔ ان حصوں کو جھنڈے بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ سلا گیا ہے اور جوڑوں کو اس طرح ملایا گیا ہے کہ نیفا کے اندر کی رسیاں پوشیدہ رہیں گی ۔ نیفا کی اندرونی پرت کیمیائی کوٹیڈ کھادی بنٹنگ سے بنی ہے ، جو رسیوں سے رگڑ کو کم کرتی ہے اور جھنڈے کے تانے بانے کو پہنچنے والے نقصان کو روکتی ہے۔ پرچم کے رنگوں کے ساتھ ضم ہونے کے لیے نیفا بھی تین رنگوں میں دیا گیا ہے۔
********** ***
( ش ح ۔ ع ح ۔رب (
U.No: 12069
(Release ID: 1765438)
Visitor Counter : 389