صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے ‘ایک  ارب’ ٹیکہ کاری  کااہم سنگ میل طے کیا


صحت یابی کی موجودہ شرح  98.15  فیصد ہے جو  مارچ  2020 کے بعد سے سب سے  زیادہ  ہے

گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران 18,454 نئے معاملات درج کئے گئے

اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (1,78,831) ہے

جانچ  کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.34)  فیصد ہےجو کہ پچھلے 118  دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 21 OCT 2021 11:44AM by PIB Delhi

 

 

ایک تاریخی کامیابی  حاصل کرتے ہوئے بھارت میں  کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے  مجموعی  ٹیکہ کاری کی تعداد  100 کروڑ کے سنگ میل کو پار کرگئی ہے۔ایک ٹویٹ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی اوراس عظیم کامیابی کے حصول کے لئے کام کرنے پر  ملک کی سائنٹفک برادری اور  ہیلتھ پروفیشنلس کا شکریہ ادا کیا ۔

 

 

 

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بھی  اس عظیم ہدف کو حاصل کرنے پر ملک کو مبارکباد دی۔

 

 

گزشتہ24 گھنٹے کے دوران  17,561 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,34,95,808   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  98.15 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

 

1.jpg

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  116 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں ۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران   18454 نئے معاملات درج کئے گئے۔

 

2.jpg

 

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2لاکھ کے نشان سے نیچے آکر  1,78,831 ہوگئی ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.52 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کے بعد سے کم ہے ۔

 

3.jpg

 

ملک بھر میں طبی  نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹے کے دوران  12,47,506  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 59.57  کروڑ سے زیادہ (59,57,42,218)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.34 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 118دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.48 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 52 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  135  دنوں سے  5  فیصد سے نیچے رہی ہے۔

 

4.jpg

 

****************

( ش ح ۔ف ا۔ف ر)

U.No. 12063


(Release ID: 1765433) Visitor Counter : 247