قبائیلی امور کی وزارت

بھارتی قبائلی فن اور دستکاری کو کناڈا میں فروغ دیا جائے گا


ٹرائیفیڈ کا آتم نربھر کارنر کناڈا میں بھارتی ہائی کمیشن میں قائم کیا گیا

Posted On: 02 OCT 2021 4:21PM by PIB Delhi

گاندھی جینتی کے موقع کو یادگار بنانے کیلئے آج کناڈا کے اوٹاوا میں بھارت کے ہائی کمیشن نے ایک آتم نربھر بھارت کارنر کا افتتاح کیا  ۔ٹرائیفیڈ کے ذریعہ بھارت کی غیر معمولی جی آئی ٹیگ والے قبائلی فن (آرٹ)اور دست کاری مصنوعات کی نمائش کو فروغ دیا گیا ہے۔آتم نربھر کارنر کی شروعات کناڈا میں بھارت کے ہائی کمشنر جناب اجے بساریہ نے کی۔اس کارنر میں قبائلی دست کاری اور مصنوعات کے نمونے پیش کئے جاتے ہیں اور مصنوعات کی فہرست اور لٹریچر کے ساتھ ساتھ کناڈا میں ایسی مصنوعات (پروڈکٹس )کی کمرشل خرید اور تقسیم کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاتی ہے ۔یہ پہل بھارت کے قبائلی کاریگروں کو کناڈا کے بازار سے جوڑنے میں مدد کرےگا۔

 

ہائی کمیشن میں آتم نربھر بھارت کارنر کو ایک عالمی پہل کے حصے کے طور پر قائم کیا گیا ہے جو کہ بھارت کے قبائلی کو آپریٹو مارکٹنگ اورفیڈریشن (ٹرائیفیڈ ) کے اشتراک سے ان مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے کام کرتے ہیں جنہیں قبائلی گروپ پورے ہندوستان میں صدیوں سے بناتے آرہے ہیں۔

 

 

 

یہ کارنر عوام کے دیکھنے کیلئے 10 اسپرینگ روڈ اوٹاوا میں واقع ہائی کمیشن کے تاریخی پلئی میموریل قونسلر ہال میں ہندوستان کی قبائلی دستکاری کی وسیع سلسلے کو پیش کرنا جاری رکھے گا ۔

کمر شل ،پوچھ تاچھ کیلئے ہائی کمیشن کے ویب لنک (hciottawa.gov.in) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

************

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.12065



(Release ID: 1765426) Visitor Counter : 157