امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور کے مرکزی وزیراور تعاون کے وزیر امت شاہ نے کووڈ-19 کے 100 کروڑ ٹیکے لگانے کی بھارت کی حصول یابی کو ایک تاریخی قدم قرار دیااوراسے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں فخریہ لمحہ قرار دیا



آج ہندوستان نے وزیر اعظم نریندرمودی کی مثالی قیادت اور لگاتار حوصلے کے ذریعہ 100 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 کے ٹیکے لگانے کا نشانہ حاصل کرکے ایک ریکارڈ بنایا ہےجس نے زبردست صلاحیتوں کے ساتھ دنیاکو نئے بھارت کی پہچان کرادی ہے

میں اس تاریخی حصول یابی پر ملک کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان تمام سائنسدانوں ،تحقیق کاروں اور صحت ورکروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت سے چیلنجوں پر قابو پا کر اس عظیم کام میں تعاون کیا ہے اور میں ہر شخص کے تحفظ اور صحت کے تئیں عہد بستگی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتا ہوں

Posted On: 21 OCT 2021 12:34PM by PIB Delhi

داخلی امور کے مرکزی وزیر اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 100 کروڑ لوگوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کیلئے ملک کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی اور فخریہ لمحہ قرار دیا۔جناب امت شاہ نے سلسلے وار ٹویٹس میں کہا کہ آج ایک تاریخی اور فخریہ لمحہ ہے،بھارت نے 100 کروڑ سے زیادہ کورونا کے ٹیکے لگانے کے نشانے کو حاصل کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی مثالی اورلگاتار حوصلے کے سبب ایک ایسا ریکارڈ بنایا ہے جس نے پوری دنیا کو نئے بھارت کی زبردست صلاحیتوں  سے پوری طرح پہچان کرادی ہے۔

داخلی امور کے مرکزی وزیراور تعاون کے وزیر نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں ملک کے تمام سائنسدانوں ،تحقیق کاروں اور صحت ورکروں کے تعاون کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں اس تاریخی حصولیابی پر ملک کو مبارکباد دیتا ہوں اور تمام سائنسدانوں ،تحقیق کاروں اور صحت ورکروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت سے چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے اس عظیم کام میں اپنا تعاون پیش کیا اور میں ہر شخص کے تحفظ اور صحت کے تئیں عہد بستگی کیلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

 

 

************

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.12064


(Release ID: 1765409) Visitor Counter : 162