وزارت اطلاعات ونشریات

باون (52)ویں اِفّی کے لئے اندراج شروع


اِفّی کے 52 ویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے 300 سے زیادہ فلموں کی نمائش ہوگی

Posted On: 20 OCT 2021 1:03PM by PIB Delhi

 پناجی / ممبئی / نئی دہلی، 20، اکتوبر 2021

 

 

ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے کا  52  واں ایڈیشن گوا میں 20  سے 28  نومبر  2021  کے درمیان منعقد ہوگا۔ کووڈ – 19  کی موجودہ صورت حال کے مد نظر  52  واں اِفّی  ،ہائیبرڈ فارمیٹ میں منعقد کیا  جائے گا۔

اِفّی میں  دنیا بھر سے  بہترین عصری اور کلاسیک فلموں کی  بڑی تعداد میں نمائش  کی جائے گی اور  اس میں دنیا کے معروف فلم ساز، اداکار ، ٹیکنی شیئنز،  نقاد، تعلیمی ماہرین اور  فلمی شائقین کا خیر مقدم کیا جائے گا، جس میں فلموں کی اسکریننگ،  پرزنٹیشن،  ماسٹر کلاسز، پینل مباحثے،  معاون پیداوار، سیمینار وغیرہ کے ذریعے سینما اور فلم سازی کے آرٹ کی تقریبات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

میڈیا کے نمائندگان، جو  ذاتی طور پر اِفّی کے 52  ویں ایڈیشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ اس لنک پر   https://my.iffigoa.org/extranet/media/ آن لائن اندراج کر سکتے ہیں۔ میڈیا کی منظوری  قابل اطلاق پی آئی بی کے رہنما خطوط کے مطابق دی جائے گی، جو کہ  اس لنک میں بیان کی گئی ہیں۔

 درخواست کنندہ کو  یکم جنوری 2021  کو  21  سال سے زیادہ کا عمر کا ہونا چاہئے اور  کم سے کم  3  سال کے لئے اِفّی جیسے بڑے  بین الاقوامی فلمی میلوں کی  کورنگ کا  پیشہ وارانہ تجربہ ہونا چاہئے۔

مفاد عامہ میں یہ  سفارش کی گئی ہے کہ درخواست کنندہ نے  کووڈ – 19   کا ٹیکے لگوائے ہوئے ہوں اور وہ  درخواست کنندگان جنہوں نے  ایک یا دونوں ویکسین کے ڈوز  لے لئے ہیں، وہ  وفد کے اندراج کے پورٹل پر اپنا ویکسی نیشن کا سرٹیفکٹ اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

14  نومبر 2021   کی آدھی رات کو اندراج بند ہو جائیں گے۔

 

آن لائن شراکت کے لئے مواقع

اس جنوری میں منعقدہ افّی کے 51  ویں ایڈیشن کی طرح ہی  52  واں ورژن بھی  میلے سے متعلق سرگرمیوں میں ورچوئلی طور پر شرکت کے  مواقع فراہم کرے گا۔ بڑی تعداد میں فلموں کی  نمائش  آن لائن کی جائے گی ۔ افّی کی تمام پریس کانفرنسوں،  جو پی آئی بی کے ذریعے منعقد ہوں گی، انہیں پی آئی بی کے یوتھ ٹیوب چینل youtube.com/pibindia  پر لائیو اسکرین کی جائے گی اور صحافیوں کو آن لائن سوالا ت پوچھنے کی  گنجائش بھی ہوگی۔

ورچوئل پلیٹ فارم کے لئے اندراج کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

 

اِفّی کے بارے میں

1952  میں تشکیل شدہ  ہندوستان کا بین الاقوامی فلمی میلہ، ایشیاء میں انتہائی اہم فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ اس سال ریاست گوا میں  منعقد ہونے والے اس  سالانہ میلے کا مقصد،  فلم آرٹ کی مہارت کو پیش کرنے؛  اور اپنی سماجی اور ثقافتی روایتوں کے تناظر میں مختلف قوموں کے فلمی ثقافتوں کی فہم اور ستائش  کی حصہ رسدی کرنے نیز  دنیا کے عوام کے مابین دوستی اور تعاون کو  فروغ دے کر دنیا بھر کے سینما کے لئے ایک عام پلیٹ فارم دستیاب کرانا ہے۔ اس میلے کو مشترکہ طور پر فلمی میلوں کے ڈائریکٹوریٹ (اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تحت) اور ریاستی گوا کی سرکار منعقد کر رہی ہے۔

52 ویں اِفّی سے متعلق تمام اپ ڈیٹس کو پی آئی بی  کی ویب سائٹ: (pib.gov.in) پرفیسٹول کی ویب سائٹ : www.iffigoa.org ، ٹوئیٹر پر اِفّی کے سوشل میڈیا ہینڈلز،  فیس بک اور انسٹا گرام اور پی آئی بی گوا کے  سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی رسائی  کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اع- ق ر)

U-12029



(Release ID: 1765132) Visitor Counter : 194