وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم پندرہ اکتوبر کو سات نئی دفاعی کمپنیوں کو قوم کے لیے وقف کرنے کے ایک پروگرام میں ویڈیو کے زریعے خطاب کرینگے

Posted On: 14 OCT 2021 5:44PM by PIB Delhi

وجے دشمی کے با برکت موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی وزارت دفاعی کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں ویڈیو کے زریعے خطاب کرینگے۔ سات نئی دفاعی کمپنیوں کو قوم کے لیے وقف کرنے کا یہ پروگرام پندرہ اکتوبر 2021 کو ہوگا اور وزیر اعظم دن میں تقریبًا بارہ بج کر دس منٹ پر خطاب کرینگے۔ وزیر دفاع، وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی صنعتی تنظیموں کے نمائندے اس موقع پر موجود رہیں گے۔

سات نائی دفاعی کمپنیوں کے بارے میں

حکومت نے آرڈنس فیکٹری بورڈ کو سرکاری محکمے سے سات سو فیصد سرکاری ملکیت کورپوریٹ اداروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ملک میں دفاعی تیاریوں میں خود کفالت کو بہتر بنانا ہے۔ اس اقدام سے کام کاج اور کا وائیوں کی خود مختاری اور کارکردگی بڑھے گی اور اس سے ترقی کے نئے امکانات ملیں گے اور جدت طرازی کو فروغ ملے گا۔

ساتئ نئی دفاعی کمپنیاں جنہیں شامل کیا گیا ہے وہ ہیں۔ میونیشن انڈیا لمیٹڈ (MIL)، آرمڈ وھیکل نگم لمیٹڈ (AVANI) اینڈ دانس ویپن اینڈ ایکیوپمنٹ انڈیا لمیٹڈ (اے ڈبلو ای۔ انڈیا)، ٹروپ کمفرٹ لمٹڈ (TCL)، ینترا انڈیا لمٹڈ (YIL)، انڈیا اوپٹیل لمٹڈ (IOL) اور گلائیڈرس انڈیا لمٹڈ (GIL)

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 10080

 



(Release ID: 1763989) Visitor Counter : 148