نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پورے ملک میں مہینے بھر سے جاری کلین انڈیا مہم زوروں پر


اس مہم میں 25 سے زیادہ اہم ورثہ مقامات شامل ہیں

Posted On: 13 OCT 2021 5:30PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت بنیادی طور پر پلاسٹک کچرا اکٹھا کرنے اور ہٹانے کے لیے یکم اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک ملک بھر میں صاف بھارت پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت یہ صفائی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ بنیادی طور پر ایک بار استعمال والے پلاسٹک کچرے کی صفائی میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے

نوجوانوں کے امور کھیلوں کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تاریخی اور مشہور مقامات کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات اور ان کے آس پاس کے علاقوں سمیت پورے ملک میں سوچھ بھارت مہم چلا رہی ہے۔

سوچھ بھارت پروگرام کے تحت گواہاٹی میں کاماکھیا مندر، گیا میں مہابودھی مندر، احمد آباد میں سابرمتی آشرم، جموں میں امر محل، کرناٹک میں ہمپی، مدھیہ پردیش میں کھجوراہو، اوڈیشہ میں پوری مندر، مدورائی میں میناکشی مندر، امرتسر میں گولڈن ٹیمپل / جلیانوالہ باغ، لکھنؤ کے رومی دروازہ اور ہریدوار کے ہر کی پوڑی جیسے مشہور مقامات پر سوچھ بھارت ابھیان پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں، این وائی کے ایس اور این ایس ایس نے منگل کے روز حیدرآباد کے گولکنڈہ قلعہ میں سوچھ بھارت مہم کا انعقاد کیا۔

 

 

(حیدرآباد کے گولکنڈہ قلعے میں صفائی مہم)

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این ایس ایس یوتھ اسسٹنٹ جناب کے سی ریڈی نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ”ہم نہ صرف سوچھ بھارت ابھیان کا اہتمام کر رہے ہیں بلکہ صاف اور صحت مند ماحول کے بارے میں بیداری بھی پیدا کر رہے ہیں“۔ انھوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک تلنگانہ کے اضلاع میں سوچھ بھارت پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔ اس مہم کے تحت این وائی کے ایس، این ایس ایس کے رضاکاروں نے گولکنڈہ قلعے سے ملحقہ علاقوں سے ایک بار استعمال شدہ پلاسٹک سمیت تقریباً 285 کلوگرام کچرا اکٹھا کیا۔ مقامی لوگوں کو صفائی ستھرائی کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انھیں مشورہ دیا گیا کہ وہ ایک بار استعمال کے قابل پلاسٹک سے گریز کریں اور انھیں مناسب طریقے سے تلف کریں۔ حیدرآباد میں این وائی کے ایس ضلع کوآرڈینیٹر محترمہ خوشبو گپتا، این وائی کے ایس یوتھ اسسٹنٹ جناب کے سی ریڈی اور این وائی کے ایس، این ایس ایس اور دیگر تنظیموں کے تقریباً 100 رضاکاروں نے اس سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لیا۔

 

 

(مدورائی کے میناکشی مندر میں صفائی مہم)

 

مذہبی مقامات کے ارد گرد بھی صفائی مہم چلائی جا رہی ہے، خاص طور سے ان جگہوں پر جہاں لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ مدورائی کامراج یونیورسٹی کے 100 این ایس ایس رضاکاروں نے مدورائی کے میناکشی مندر احاطے میں سوچھ بھارت مہم میں حصہ لیا اور عوام میں بیداری پیدا کی۔

 

 

(مانڈیا کے مندروں میں صفائی مہم)

 

اس کے ساتھ ہی کرناٹک کے ضلع مانڈیا کے مندروں اور اس کے آس پاس سوچھ بھارت ابھیان کا بھی اہتمام کیا گیا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (حکومت ہند) اپنی وابستہ رضاکار نوجوانوں کی تنظیم کی مدد سے یکم اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ملک گیر سطح پر سوچھ بھارت پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔ ان تنظیموں میں این ایس ایس، این وائی کے ایس، یوتھ کلب وغیرہ شامل ہیں۔ سوچھ بھارت صرف ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ عام آدمی کے حقیقی خدشات اور اس مسئلے کو حل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 10043


(Release ID: 1763795) Visitor Counter : 295