وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی چاندنا کو ڈیجیٹل پرسار بھارتی ، جنوبی ہند کے لاکھوں سے زائد افراد کی ستائش

Posted On: 13 OCT 2021 11:53AM by PIB Delhi

معیاری مواد اور ڈیجیٹل فرسٹ اپروچ (اول رسائی) کی پُشت پر ہندوستان کے جنوبی علاقے سے پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے صرف چند ہی سالوں میں ایک طویل سفر  طے کیا ہے۔

جبکہ ڈی ڈی چاندنا (کرناٹک )یوٹیوب پر  ایک ملین سبکرائبرز کا سنگِ میل حاصل کرنے والا،اس علاقہ کا اولین بن گیا ہے، ڈی ڈی سپٹاگری (آندھراپردیش) اور ڈی ڈی یاداگری (تلنگانہ) آدھے ملین  کے ساتھ سنگ میل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

 

 

ایک لاکھ سے زیادہ یوٹیوب  سبکرائبرز کے ساتھ ، تمل اور ملیالم نیوز  یونیٹس اور دوردرشن کے  مراکز ایک دوسرے کے ساتھ مقامی زبان کی  میڈیا انڈسٹری میں صحت مندانہ مقابلے میں ہے۔

 

 

 

ان یوٹیوب چینلز پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کامیڈی اور ٹیلی فلمز سے لے کر مشہور شخصیات کے انٹرویو اور تعلیمی مواد پر مشتمل ہیں۔

 

 

دوردرشن کے قومی چینلز میں سے ، بین الاقوامی انگریزی نیوز چینل ‘ڈی ڈی انڈیا’ نے حال ہی میں یوٹیوب پر ایک لاکھ سبکرائبرز کاایک ہدف عبور کرلیا ہے۔ہندوستان کی کہانی بیان کرنے والے  منفرد موادکا شکریہ،جو  خاص طور پر  نوجوانوں اور عالمی سامعین کے لئے ڈیزائن کیاگیاہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 ( ش ح  ۔ ش ت۔ش )

   

U.NO. 10021


(Release ID: 1763568) Visitor Counter : 191