صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ نے دُرگا پوجا کے موقع پر مبارکباد دی

Posted On: 12 OCT 2021 4:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12اکتوبر؍2021:

صدر  جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے دُرگا پوجا کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی۔صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا:-

’’دُرگا پوجا کے مقدس موقع پر بھارت و غیر ممالک میں رہ رہے بھارتی شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں۔

دیوی دُرگا طاقت کی علامت ہے اور وہ عورت کی طاقت کا دیوی روپ بھی ہیں۔ دُرگا پوجا برائی پر اچھائی کی کامیابی کا جشن ہے۔  ماں دُرگا کے 9الگ الگ روپ زندگی کے ساتھ فطرت کے ربط کوظاہر کرتے ہیں۔

آئیے اس تہوار کے موقع پر ہم ایک ایسے سماج کی تعمیر کا عہد کریں، جہاں سماج میں خواتین کو پہلے سے زیادہ عزت اور قوامی تعمیر میں انہیں برابر کی حصے داری حاصل ہو۔

میری ایشور سے دعا ہے کہ جوش  وخروش بھرے اس تہوار سے ملک کے شہریوں کے درمیان اَمن، بھائی چارہ اور اتحاد کا جذبہ مزید مضبوط ہوں اور ہم سب ملک کی ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرتے رہیں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

 

Please click here to see the President’s message -

 

***

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9990)



(Release ID: 1763329) Visitor Counter : 210