صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت ایچ آئی وی/ایڈس اور ٹی بی کے بارے میں بیداری مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیا نیو انڈیا @ 75 نے ریاستوں کو طلبا، نوعمرلڑکوں ، نوجوانوں اور دیگر فریقوں کو قومی مفاد میں ایک ساتھ لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے : ڈاکٹر بھارتی پروین پوار


’’نیشنل ایڈس کنٹرول پروگرام اور نیشنل ٹی بی کے خاتمے سے متعلق پروگرام نے بھارت کے صحت سے متعلق اشاریہ کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے

پہلے مرحلے کے تحت منعقد مختلف بیداری سرگرمیوں کو نمایاں کرنے والی ای – بک لیٹ جاری کی گئی

Posted On: 12 OCT 2021 2:37PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی:12؍اکتوبر2021:

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج نئی دہلی میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ایچ آئی وی / ایڈس اور ٹی بی کے بارے میں بیداری مہم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے ملک بھر کے طلبا کے ساتھ ورچوئل طریقہ سے بات چیت بھی کی اور جب بھارت  آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منا رہا ہے تو ایسے میں ان کی  ملک کی تعمیر میں تعاون دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔

اس مہم  کے افتتاح کے موقع پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ نیو انڈیا @75 مہم نے ریاستوں کو طلبا،نوعمر لڑکوں ، نوجوانوں اور دیگر فریقوں  کو ملک کے مفاد میں ایک ساتھ کام کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے افتتاح کے بعد  ، مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ ہر ریاست کے 25 اسکولوں اور 25 کالجوں میں ایچ آئی وی / ایڈس، ٹی بی اور خون کے عطیہ کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے  پینٹنگ ،  برجستہ مباحثہ اور ماسک بنانے جیسی ہفتہ بھر  کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔

 

 

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے نوجوانوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر 12 اگست کو ’ خون کے عطیہ کو فروغ دینے اور ایچ آئی وی ایڈس اور ٹی بی کے بارے میں بیداری پھیلانے کی مہم کے پہلے مرحلے ‘ کے کامیاب  انعقاد کے لئے قومی ایڈس کنٹرول تنظیم ( ناکو) کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران ملک بھر میں بڑی تعداد میں نوجوانوں تک پہنچنے کے لئے ناکو کے کام کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے پہلے مرحلے کے تحت منعقد بیداری کی مختلف  سرگرمیوں  کو نمایاں کرنے کے لئے ناکو کے  لئے فروغ دی گئی  ایک ای- بُک لیٹ کا بھی  اجراکیا۔  یہ بک لیٹ ملک بھر کے بیشتر طلبا کو مستقبل میں ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے جوڑنے کی غرض سے ایک رہنما کے طور پر کام کرے گی۔

ملک بھر کے طلبا کے ساتھ ورچوئل طریقہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، ’’ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ’ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس  اور سب کا پریاس ‘ ہمارے ملک کو ایک عظیم ملک بنانے کے لئے اہم ہے۔ ہمارے فعال وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعہ ’ آتم نربھربھارت ، ایک سوالمبی بھارت‘ کے تصور کو پورا کرنے کے لئے آپ کا تعاون سب سے اہم ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیراعظم نے ٹھیک ہے کہا ہے کہ ’’ ملک بھر کے بھارتی یووا کھیل ، روبوٹکس ، مشین-لرننگ وغیرہ جیسے کئی شعبوں میں ہمارے ملک کو افتخار بخش رہے ہیں اور کئی پروڈکٹس پر کام کررہے ہیں جن میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے کی صلاحیت ہے۔‘‘

 

سماجی ترقی کے  معاملات میں نوجوانوں کو شراکت داروں اور رہنماؤں کی شکل میں پوری طرح سے شامل کرکے صحت کے اہداف کے حصول میں اپنی پختہ یقین کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ،’’ نوجوانوں کو سامودائک سوئم سیوکوں کی شکل میں شامل کرنے سے ایچ آئی وی /ایڈس، تپ دق ، خون کا عطیہ، کلنک اور امتیازی سلوک ‘‘ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں کافی مدد ملے گی ۔  طویل عمر ، بچوں کی شرح اموات (آئی ایم آر)، ماؤں کی شرح اموات (ایم ایم آر) وغیرہ جیسے سبھی صحت اشاریوں میں بھارت کی نمایاں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ایڈس کنٹرول پروگرام اور قومی تپ دق کے خاتمے سے متعلق پروگرام جیسے قومی پروگراموں نے بھارت کے صحت سے متعلق اشاریوں کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن، ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ آرتی  آہوجہ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری اور ناکو کے ڈائرکٹر جنرل  جناب آلوک سکسینہ، ناکو کی ڈائرکٹر محترمہ ندھی کیسروانی، ناکو کے ڈپٹی ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹر انوپ کمار پوری اور وزارت  اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

پروگرام کے دوران دکھائی گئی فلم کا لنک :

’’نوجوان تبدیلی کے چیمپئن ہیں ‘‘ :  ": https://www.youtube.com/watch?v=MUWe7wj7ufE

 

************

 

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9988)

 

 


(Release ID: 1763314) Visitor Counter : 343