نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ ٹھاکر نے ایک ماہ طویل ملک گیر کلین انڈیا مہم کے حصے کے طور پر آج تاریخی ہمایوں کے مقبرہ کے احاطہ میں کلین انڈیا مہم میں حصہ لیا


کلین انڈیا مہم کے پہلے دس روز میں ملک بھر سے 30 لاکھ کلو گرام کچرا اکٹھا کیا گیا: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 12 OCT 2021 12:44PM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات:

  • وزارت، فضلہ اور خاص طور پر پلاسٹک اکٹھا کرنے کی غرض سے یکم اکتوبر 2021 تا 31 اکتوبر 2021 ایک ملک گیر کلین انڈیا پروگرام کااہتمام کررہی ہے۔
  • آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم شروع کی گئی ہے تاکہ کچرے اور خاص طور پر واحد استعمال والے پلاسٹک کے کچرے کو اکٹھا کرنے میں عوام کی شرکت کو یقینی بنایاجاسکے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج صبح رضا کاروں کے ہمراہ ہمایوں کے مقبرے کےاحاطہ میں کلین انڈیا مہم میں حصہ لیا۔ نوجوانوں کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں اور این وائی کے ایس اور مختلف گروپوں کے رضا کاروں نے بھی اس مہم میں شرکت کی۔ اس مہم کااہتمام نوجوانوں کے امور او رکھیل کود کی وزارت کی صفائی ستھرائی سے  متعلق ایک ماہ طویل کل ہند مہم کے حصے کے طور پر کیاگیا ہے۔ تاکہ کچرے اور خاص طور پر پلاسٹک کے کچرے کو اکٹھا کرکے اسے وہاں سے ہٹایا جاسکے۔ یہ مہم آزادی کاامرت مہوتسو منانے کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔

a.jpg

b.jpg

c.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکرنے کہا کہ کلین انڈیا یا سووچھ بھارت مہم کامقصد بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنا ہے۔ اس مہم کے ذریعہ ہم  نہ صرف کلین انڈیا مہم کاانعقاد کررہے ہیں بلکہ اس کے ذریعہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے بارے میں بیداری بھی پیدا کی جارہی ہے۔ نوجوانوں کے امور او رکھیل کود کی وزارت نے اس پہل کے ذریعہ شہریوں کی رضا کارانہ شرکت کی  مدد کے ساتھ یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2021 تک 75 لاکھ کلو گرام کچرا اور خاص طور پر پلاسٹک کاکچرا اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کلین انڈیا یا سووچھ بھارت مہم کے ذریعہ اس مہم کے ابتدائی دس روز کے اندر ہی ملک بھر سے 30 لاکھ کلوگرام کچرا اکٹھا کیا جاچکا ہے۔ میرا یقین ہے کہ ہم 31 اکتوبر 2021 سے پہلے ہی پورے ملک سے 75 لاکھ کلو گرام کچرا اکٹھا کرلیں گے۔

d.jpg

جناب ٹھاکر نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آس پاس کے ماحول کو چپس کے ریپرس اور پلاسٹک کی بوتلوں وغیرہ کے کچرے سے گندا نہ کریں اور سڑکوں او رپارکوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوامی مقامات پر بھی اسی طرح صفائی ستھرائی کو برقرار رکھیں جن طرح ہم اپنے گھروں میں رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اگر ہر شخص صفائی ستھرائی کے بارے میں بیدار ہوجائے اور ڈسٹ بن یا کوڑے کرکٹ کے ڈبوں وغیرہ کا استعمال کرے تو شاید مستقبل میں صفائی ستھرائی سے متعلق ایسی مہم چلانے کی کوئی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔

f.jpg

صفائی ستھرائی سے متعلق کلین انڈیا مہم،  نوجوانوں کے ذریعہ چلائی جانے والی مہم ہے۔ اس  مہم کا نہرو یووا کیندر سنگھٹن(این وائی کے ایس) سے منسلک یوتھ کلبوں اور نیشنل سروس اسکیم سے منسلک اداروں کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ مختلف متعلقہ شراکت داروں کے ذریعہ پورے ملک کے 744 ضلعوں کے 6 لاکھ گاوؤں میں انعقاد کیاجارہا ہے۔

کلین انڈیا  پروگرام کے تحت مذہبی ادارے، اساتذہ، کارپوریٹ ادارے، ٹی وی اور فلم اداکار، خواتین کے گروپ جیسے آبادی کے مخصوص زمرے بھی اس عظیم مقصد کے لئے اپنی یکجہتی کے اظہار اور اسے ایک عوامی تحریک بنانے کی غرض سےایک مخصوص نامزد دن اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔صفائی ستھرائی کی مہم سیاحتی مقامات، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشنوں، قومی شاہراہوں اور تعلیمی اداروں جیسے تاریخی اور معروف مقامات اور بھیڑ بھاڑ والے دیگر مقامات پر چلائی جارہی ہے۔

g.jpg

حکومت ہند کا نوجوانوں کے امور او رکھیل کود کی وزارت کا نوجوانوں کے امور کامحکمہ، آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد منانے کی تقریب کے طور پر این وائی کے ایس، این ایس ایس یوتھ کلبوں وغیرہ جیسی منسلک نوجوان رضا کار تنظیموں کے تعاون کے ساتھ یکم اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک ملک گیر کلین انڈیا پروگرام کااہتمام کررہا ہے۔ کلین انڈیا ، محض ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ اس سے عام آدمی کی  حقیقی تشویش اور اس مسئلے کو حل کرنے سے متعلق اس کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

h.jpg

سووچھ ابھیان کاآغاز وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2014 کے دوران کہاتھا اور اس کے بعد سے اس سلسلے میں ہوئی نمایاں پیش رفت کا مشاہدہ کیاجاسکتا ہے۔ کلین انڈیا پروگرام، وزیراعظم کی پیش روی میں کی گئی پہل کو نئے سرے سے کئے گئے عزم کے ساتھ جاری رکھا گیا پروگرام ہے۔ یہ درحقیقت ہم سبھی کے لئے ایک عظیم موقع ہے ہم کلین انڈیا پہل کا ایک حصہ بنیں۔

نوجوانوں اور معاون شہریوں کی اجتماعی کوششوں اور تمام متعلقہ شراکت داروں کی مدد سے بھارت، بلاشبہ، صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کو اختیار کرے گا اور اپنے شہریوں کے لئے رہن سہن کے بہترحالات پیدا کرے گا۔

****************

(ش ح۔ع  م ۔ رض)

U NO. 9983


(Release ID: 1763225) Visitor Counter : 453