وزارت خزانہ
9871کروڑ روپے کا محصولاتی خسارہ گرانٹ 17 ریاستوں کوجاری
رواں مالی سال کے دوران ریاستوں کو مجموعی محصولاتی خسارہ گرانٹ کے 69,097.00 کروڑ روپے ریاستوں کو جاری کئے گئے
Posted On:
11 OCT 2021 2:01PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے آج یہاں ریاستوں کو 9,871.00 کروڑ روپے کے پوسٹ ڈیولیوشن محصولاتی خسارہ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی ساتویں ماہانہ قسط جاری کی ہے۔ اس قسط کے اجراء کے ساتھ مجاز ریاستوں کو پوسٹ ڈیولیوشن محصولاتی خسارہ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی) کے طور پر رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 69,097.00 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
اس ماہ جاری گرانٹ کی ریاست وار تفصیلات اور 22-2021 میں ریاستوں کو جاری کردہ پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی کل رقم شامل ضمیمہ ہے۔
ریاستوں کو پوسٹ ڈیوولیوشن محصولاتی خسارہ گرانٹ کی رقم آئین کی دفعہ 275 کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔ گرانٹ کی رقم کا اجرا پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ماہانہ قسطوں میں عمل میں آتا ہے تاکہ ریاستوں کے پوسٹ ڈیولوشن آمدنی کے کھاتوں میں فرق کو پورا کیا جا سکے۔ کمیشن نے 22-2021 کے دوران 17 ریاستوں کو پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی سفارش کی تھی۔
اس گرانٹ کو حاصل کرنے کے لئے ریاستوں کے مکاز ہونے اور گرانٹ کی مقدار کا فیصلہ کمیشن نے کیا تھا جو ریاست کی آمدنی اور اخراجات کی تشخیص کے درمیان فرق کی بنیاد پر منحصر ہوتا ہے۔ یہ فیصلہ مالی سال 22-2021 کی تشخیص شدہ منتقلی کو مدنظر رکھنے کے بعد کیا گیا تھا۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 22-2021 میں 17 ریاستوں کیلئے مجموعی طور پر 1,18,452 کروڑ روپے کے پوسٹ ڈیوولیوشن محصولاتی خسارہ گرانٹ کی سفارش کی تھی۔ اس میں سے اب تک 69,097.00 کروڑ روپے (58.33 فیصد) جاری کئے گئے ہیں۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن نے جن ریاستوں کیلئے پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی سفارش کی ہے ان کے نام حسب ذیل ہیں: آندھرا پردیش، آسام، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تامل ناڈو، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔
ریاست وار پوسٹ ڈیوولیوشن محصولاتی خسارہ گرانٹ کا اجرا
نمبر شمار
|
ریاستوں کے نام
|
اکتوبر 2021 میں جاری رقوم
(ساتویں قسط)
(روپے میں)
|
2021-22 کے دوران جاری کردہ کل رقم
(روپے میں)
|
-
|
آندھرا پردیش
|
1438.08
|
10066.58
|
-
|
آسام
|
531.33
|
3719.33
|
-
|
ہریانہ
|
11.00
|
77.00
|
-
|
ہماچل پردیش
|
854.08
|
5978.58
|
-
|
کرناٹک
|
135.92
|
951.42
|
-
|
کیرالہ
|
1657.58
|
11603.08
|
-
|
منی پور
|
210.33
|
1472.33
|
-
|
میگھالیہ
|
106.58
|
746.08
|
-
|
مزورم
|
149.17
|
1044.17
|
-
|
ناگالینڈ
|
379.75
|
2658.25
|
-
|
پنجاب
|
840.08
|
5880.58
|
-
|
راجستھان
|
823.17
|
5762.17
|
-
|
سکم
|
56.50
|
395.50
|
-
|
تمل ناڈو
|
183.67
|
1285.67
|
-
|
تری پورہ
|
378.83
|
2651.83
|
-
|
اتراکھنڈ
|
647.67
|
4533.67
|
-
|
مغربی بنگال
|
1467.25
|
10270.75
|
میزان
|
9,871.00
|
69097.00
|
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 9950
(Release ID: 1763028)
Visitor Counter : 203