نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ’دلّی ہاکی ویک اینڈ لیگ ‘ کا آغاز کیا ، کہا کہ کھیل مقابلے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں
Posted On:
10 OCT 2021 1:10PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،10 اکتوبر /
اہم جھلکیاں :
- ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ریاستیں ، اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کریں تاکہ ہاکی کو فروغ دیا جا سکے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے: کھیلوں کے وزیر
- 36 ٹیمیں ٹرافی کے لئے مقابلہ کر رہی ہیں اور بعد کے مراحل میں مزید ٹیمیں شامل ہو سکتی ہیں۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ’’ دلّی ہاکی ویک اینڈ لیگ 22-2021 ء ‘‘ کا میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاح کیا ۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں کی کامیابی نے بھارت میں قومی کھیل کے طور پر ہاکی کو نئی زندگی دی ہے ۔ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، جناب ٹھاکر نے کہا کہ بھارت میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے اور انہوں نے دلّی ہاکی کو ، اس پہل کے لئے مبارکباد دی ، جو بنیادی سطح پر مزید با صلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کرنے میں مدد دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کے لئے بنیادی سطح کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تربیت اور مقابلے یکساں طور پر اہم ہیں کیونکہ وہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ریاستیں اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کریں تاکہ ہاکی کو فروغ دیا جا سکے اور نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی مہارت کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے۔ ‘‘

دلّی ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی ) کے زیرِ اہتمام ، ہاکی لیگ میں ٹرافی کے لئے کل 36 ٹیمیں حصہ لیں گی اور بعد کے مرحلوں میں مزید ٹیمیں شامل ہو سکتی ہیں۔ یہ مقابلہ آج سے شروع ہو رہا ہے اور ہر ہفتے کے آخر میں 4 میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا پہلا میچ دلّی یونیورسٹی کے شیام لال کالج اور فیتھ کلب (ایک آزاد ہاکی کلب) کے درمیان کھیلا گیا۔
Tweet

لیگ کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی ہاکی کھلاڑی اور پدم شری ظفر اقبال ، ہاکی ورلڈ کپ (1975) گولڈ میڈلسٹ بریگیڈیئر ایچ جے ایس چمنی اور سابق بھارتی ہاکی گول کیپر اور ارجن ایوارڈ یافتہ ہیلن میری اننوسینٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (10-10-2021)
U. No. 9919
(Release ID: 1762752)
Visitor Counter : 184