صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کے مرکزی وزیر نے 19 ریاستوں کے ساتھ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا جائزہ لیا


ریاستوں کو 100 کروڑ خوراکوں کا  ہدف حاصل کرنے کے لئے ترغیب دی

سخت  عمل کے ساتھ کووڈ-19 محفوظ تہواروں پر توجہ مرکوز

Posted On: 09 OCT 2021 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9اکتوبر 2021/صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈاویہ  نے تمام اہم ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مشن ڈائریکٹروں(قومی صحت مشن) کے ساتھ باہمی بات چیت کی اور ان ریاستوں میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ہندستان کے کووڈ-19 ٹیکہ کاری  سفر میں فوری تاریخی  حصولیابی 100 کروڑ  ٹیکہ لگانا ہے ۔ ہندستان میں ابھی تک 94 کروڑ ٹیکہ لگائے جاچکےہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013JZ2.jpg

جناب منڈاویہ نے کہاکہ  تہوار عام طور پر مبارک، لطف دینے والے اور بڑے عوامی گروپوں  کے پیارے ہوتے ہیں اور کووڈ پروٹوکول کے مطابق یہ نہیں منائے گئے توکووڈ-19 کی روک تھام  کا عمل پٹری سے اتر سکتاہے۔ انہوں نے کہا ’دوہرا حل یہی ہے کہ  کووڈ پروٹوکول کی بہت سختی سے  تعمیل کی جائے اور ٹیکہ کاری کی رفتار میں تیزی لائے جائے۔ انہوں نے  ان تجربوں کے نتائج کے پس منظر پر جن میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ ٹیکہ کی پہلی خوراک  حاصل کرنے والوں میں  سنگین طور سے  کووڈ -19 کا شکار نہ بننے والوں کی  تعداد 96 فی صد ہے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسے لوگوں میں یہ بڑھ کر تقریباً 98 فی صد پہنچ جاتی ہے، جنہوں نے

ٹیکہ کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ ریاستوں کے پاس  8 کروڑ سے زیادہ  ٹیکہ باقی ہیں، انہوں نے ریاستوں کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی رفتار  اور ہدف شدہ آبادی کے درمیان ٹیکہ کاری کوریج بڑھانے کی راہ میں آنے والی خصوصی رکاوٹوں کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ متعدد ریاستیں شہری علاقوں میں کوریج کے مکمل  ہونے کے  نزدیک پہنچ رہی ہیں  اور وہ  شہر میں فلوٹنگ (محرک)   آبادی کی مانگوں کو بھی پورا کررہی ہیں۔

ریاستوں کے مشورہ سے وزیر موصوف نے ہر ریاست کو اضافہ کرنے کی اپیل کی  جس سے کہ آئندہ کچھ دنوں میں سو کروڑ  کی  تعداد پر پہنچنے کے لئے  آخری  چھ کروڑ خوراکیں  لگائی جاسکیں۔

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں کے  صحت انتظامیہ سے تہواروں کے دوران کووڈ کے دوران (سی اے بی) کی تعمیر کرنے کے سلسلہ میں سختی برتنے  کی اپیل کی جس سے  کہ کووڈ-19 وبا کےقہر کو  روکا  جاسکے۔

ریاستوں کو اب تک درجہ ذیل  رہنما ہدایات جاری کئے جاچکےہیں اور  انہیں  دوہرایا گیا۔

  • کنٹمنٹ زون کے طور پر شناخت کئے گئے علاقوں اور 5 فی صد سے زیادہ  معاملوں کی رپورٹ کرنے والے ضلعوں میں کوئی  اجتماعی جلسہ نہیں۔
  • پانچ فی صداور اس سے کم پازیٹیو شرح والے  ضلعوں میں اور محدود لوگوں   کے جلسے کی اجازت دی جائے گی۔
  • ہفتہ وار معاملوں کی پازیٹویٹی کی بنیاد پر چھوٹ اور پابندی لگائی جائیں گی۔
  • ریاست کسی بھی ابتدائی  طور پر خبردار کرنے کی شناخت کرنے کے لئے   تمام اضلاع میں یومیہ معاملوں پر  قریبی نظر رکھیں گی اور اسی کے متعلق  پابندی اور مناسب برتاؤ کی تعمیل کو  یقینی بنائیں گی۔
  • لوگوں کے کہیں آنے جانےا ور آپس میں ملنے جلنے کو سختی سے منع کیاجائے گا۔
  • ’آن لائن درشن‘ اور ورچوئل تقریب کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
  • پتلا جلانے ، درگا پوجا پنڈال ڈانڈیا ، درگاہ ، چھٹ پوجا جیسی تمام رسمیںعلامتی ہونی چاہئیں۔
  • جلسوں، جلوسوں میں حصہ لینے کے لئے لوگوں کی تعداد سےمتلعق اصول ہونی چاہئے۔
  • پوجاکے مقامات پر داخلہ اور  نکاسی کے الگ  نکات  ہونے چاہئیں اور  پوجا کے لئے  ایک ہی چٹائی ، پرساد کی تقسیم وغیرہ سے بچانا چاہئے۔

میٹنگ میں ریاستوں کو مہیا کئے گئے  ایمرجنسی کووڈ ریسپانس پیکج  (ای سی آر پی) –IIمالی وسائل کے تیز تر استعمال پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TJEU.jpg

میٹنگ میں آندھراپردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ ، جھارکھنڈ، کیرل، کرناٹک،  مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ  ، پنجاب  ، راجستھان ، تلنگانہ ، اتراکھنڈ، اترپردیش اور مغربی بنگال وغیرہ ریاستوں نے حصہ لیا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9886



(Release ID: 1762594) Visitor Counter : 161