وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے جاپان کے  وزیراعظم   کے طور پر  ذمہ  داری سنبھالنے پر عزت مآب  فیومیو کیشیدا کو مبارک باد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2021 5:42PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب  فیومیو کیشیدا  سے بات چیت کی اور جاپان کے  وزیراعظم   کے طور پر  ذمہ  داری سنبھالنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’جاپان کے وزیراعظم  کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لئے عزت مآب فیومیو کیشیدا سے بات چیت کی۔ میں  بھارت۔ جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری  کو مزید مستحکم بنانے  اور ہند بحرالکاہل خطے میں تعاون میں اضافے کے لئے  ان کے ساتھ  کام  کرنےکا متمنی ہوں‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9860

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1762205) وزیٹر کاؤنٹر : 128