خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

حکومت نے پی ایم کیئرس فار چلڈرن  اسکیم کے لئے رہنما خطوط جاری کئے


اس اسکیم کے تحت  ، اُن بچوں کو جامع امداد فراہم کی جائے گی ، جنہوں نے کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے  اپنے والدین کھو دیئے ہیں

پی ایم کیئرس فار چلڈرن اسکیم کے تحت 18 سال کی عمر سے  ماہانہ وظیفہ اور 23 سال کی عمر ہونے  پر 10 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے

Posted On: 07 OCT 2021 1:47PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،07 اکتوبر / خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے لئے رہنما خطوط جاری کی ہیں۔ 29 مئی ، 2021 ء کو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، ان بچوں کے لئے  جامع امداد کا اعلان کیا تھا ، جنہوں نے کووڈ – 19 وباء میں اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ، اُن بچوں کی مستقل دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ، جنہوں نے اپنے والدین کو کووڈ  وباء میں کھو دیا ہے۔ اس کا مقصد ، ان بچوں کے صحت بیمہ کے ذریعے ان کی فلاح و بہبود میں مدد کرنا ، انہیں تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا اور 23 سال کی عمر میں مالی مدد کے ساتھ ، انہیں خود کفیل شخصیت  بنانا ہے۔

پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم ، دوسری چیزوں کے ساتھ ، ان بچوں کو ایک مربوط نقطہ نظر ، تعلیم اور صحت کو یقینی بنانے کے لئے گیپ فنڈنگ ​​، 18 سال کی عمر سے ماہانہ وظیفہ اور 23 سال کی عمر ہونے پر 10 لاکھ روپے کی یکمشت رقم فراہم کرکے ،انہیں مکمل امداد فراہم کرتی ہے ۔

اہل بچوں کا اندراج 29 مئی ، 2021 ء سے شروع کیا گیا  ہے اور وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق 31 دسمبر  ،2021 ء تک پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے لئے رجسٹریشن کرایا جا سکتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ اسکیم ، اُس سال تک نافذ العمل رہے گی، جب تک ہر شناخت شدہ فائدہ اٹھانے والے کی عمر 23 سال ہو جائے۔

اسکیم کے لئے اہلیت کے معیار میں وہ تمام بچے شامل ہوں گے ، جنہوں نے اپنے والدین (i) دونوں کو کھو دیا ہے یا (ii) والدین میں سے بچے کسی ایک  کو یا (iii) قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین یا  گود لینے والے والد یا والدہ کو کووڈ – 19 کی وجہ سے کھو دیا ہے ۔ ان میں وہ بچے اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ، جنہوں نے 11 مارچ ، 2020 سے 31 دسمبر ، 2021 ء کے درمیان وبا کی وجہ سے اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔ 11 مارچ ، 2020 ء کی تاریخ ، اِس وجہ سے قابلِ قبول ہے کیونکہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے ، اسی دن سے کووڈ – 19 کو ایک عالمی وباء قرار دیا تھا ۔ (iv) والدین کی وفات کی تاریخ پر بچے کی عمر 18 سال سے کم ہونی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZEFL.jpg

 

اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی امداد میں شامل ہیں:

I۔ بورڈنگ اور رہائش کے لئے امداد:

( اے ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی ) کی مدد سے کوشش کی جائے گی کہ بچے کو اس کے بڑھے ہوئے خاندان ، رشتہ داروں وغیرہ کے ساتھ بحالی کے امکانات کا پتہ لگایا جائے ۔

( بی ) اگر بچے کے وسیع تر خاندان،رشتہ دار موجود نہیں ہیں یا  اسے رکھنے کے لئے تیار نہیں ہیں یا سی ڈبلیو سی کے مطابق فٹ نہیں ہیں یا بچہ (4-10 سال کی عمر تک کا بچہ) کے ساتھ رہنے کے لئے تیار نہیں ہے تو پوری طرح سے جانچ کے  بعد بچے کو جوینائل جسٹس ایکٹ ، 2015 اور اس میں کی گئی ترمیم کے تحت  ، اُسے فوسٹر کیئر میں رکھا جائے گا ۔

( سی ) اگر فوسٹر فیملی موجود نہیں ہے ، خواہش مند نہیں ہے یا سی ڈبلیو سی ، اُسے درست نہیں سمجھتا یا بچہ ، اُن کے ساتھ رہنے کے لئے تیار نہیں ہے تو فیض پانے والے بچے یعنی پی ایم کیئرس فار چلڈرن اسکیم کے تحت فیض حاصل کرنے والے بچوں کو ، اُن کی عمر اور صنف کی  بنیاد پر بہتر دیکھ بھال کے ادارے ( سی سی آئی ) میں رکھا جائےگا ۔

( ڈی ) 10 سال سے زیادہ عمر کے بچے ، جو کہ بڑھے ہوئے خاندانوں یا رشتہ داروں یا رضاعی خاندانوں کی کفالت میں نہیں ہیں یا جو والدین کی موت کے بعد ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے یا بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں میں مقیم ہیں ، انہیں ضلع مجسٹریٹ ( ڈی ایم )  ، نیتا جی سبھاش چند بوس رہائشی اسکول ، کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ ، ایکلویہ ماڈل اسکول ، سینک اسکول ، نوودیا ودیالیہ ، یا کسی دوسرے رہائشی اسکول میں متعلقہ اسکیم کے رہنما خطوط کے تحت داخلہ دلا سکتے ہیں ۔

(ای) اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ ایک والدین کے بچے ، جہاں تک ممکن ہو ایک ساتھ رہیں۔

(ایف )  غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال کے لئے ، چائلڈ پروٹیکشن سروسز (سی پی ایس) اسکیم کے تحت متعین کردہ ریٹ پر بچوں کو (سرپرست کے اکاؤنٹ میں) مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ ادارہ جاتی نگہداشت میں بچے کے لئے ، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کو چائلڈ پروٹیکشن سروسز (سی پی ایس) اسکیم کے تحت مقررہ ریٹ پر دیکھ بھال کی گرانٹ دی جائے گی۔

 

II۔  پری اسکول اور اسکولی تعلیم کے لئے امداد

( اے ) چھ سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے شناخت شدہ مستفیدین کو آنگن واڑی خدمات کی مدد سے اضافی غذائیت ، پری اسکول تعلیم/ای سی سی ای ، حفاظتی ٹیکے ، ہیلتھ ریفرل اور ہیلتھ چیک اپ کے لئے مدد دی جائے گی۔

( بی ) 10 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے

(i) کسی بھی قریبی اسکول یعنی گورنمنٹ / گورنمنٹ ایڈڈ اسکول / کیندریہ ودیالیہ (کے وی ) / پرائیویٹ اسکولوں میں ڈے اسکالر کے طور پر داخلہ دیا جائے گا۔

(ii) سرکاری اسکولوں میں سمگر شکشا اسکیم کے تحت ، اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق دو مفت یونیفارم اور درسی کتابیں فراہم کی جائیں گی۔

(iii) پرائیویٹ اسکولوں میں آر ٹی ای  ایکٹ کے سیکشن 12 (1) (سی) کے تحت ٹیوشن فیس کی چھوٹ دی جائے گی۔

(iv) ایسے حالات میں ، جب بچہ مذکورہ بالا فوائد حاصل کرنے سے قاصر ہو ، آر ٹی ای اصولوں کے مطابق فیس پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم سے ادا کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت یونیفارم ، درسی کتابیں اور نوٹ بک کے اخراجات بھی ادا کئے جائیں گے۔ ایسے حقداروں کی فہرست ضمیمہ -1 میں دی گئی ہے۔

 

( سی )  11-18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے

(i) اگر بچہ توسیع شدہ خاندان کے ساتھ رہ رہا ہے تو  ڈی ایم ،  قریبی گورنمنٹ/گورنمنٹ ایڈڈ اسکول/کیندریہ ودیالیہ ( کے وی) / پرائیویٹ اسکولوں میں ڈے اسکالر کے طور پر اس کا  داخلہ یقینی بنا سکتا ہے۔

(ii) بچے کو ڈی ایم کے ذریعہ متعلقہ اسکیم کے رہنما خطوط کے تحت نیتا جی سبھاش چند بوس رہائشی اسکول / کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ / ایکلویہ ماڈل اسکول / سینک اسکول / نوودیا ودیالیہ / یا کسی دوسرے رہائشی اسکول میں داخل کرایا جاسکتا ہے۔

(iii) ڈی ایم، ایسے بچوں کے لئے چھٹیوں کے دوران سی سی آئی  یا کسی مناسب جگہ پر رہنے کے متبادل انتظامات کر سکتا ہے۔

(iv) ایسے حالات میں، جب بچہ مذکورہ بالا فوائد حاصل کرنے سے قاصر ہو ، آر ٹی ای اصولوں کے مطابق فیس پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم سے ادا کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت یونیفارم ، درسی کتابیں اور نوٹ بک کے اخراجات بھی ادا کئے جائیں گے۔ ایسے حقداروں کی فہرست ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

 

( ڈی  ) اعلی تعلیم کے لئے امداد :

(i) بچے کو ہندوستان میں پیشہ ورانہ کورسز/اعلیٰ تعلیم کے لئے تعلیمی قرض حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی۔

(ii) ایسے حالات میں، جہاں فائدہ اٹھانے والا موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیم سے سود کی امداد حاصل کرنے سے قاصر ہے ، تعلیمی قرض پر سود پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم سے ادا کیا جائے گا۔

(iii) ایک متبادل کے طور پر ،  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ، قبائلی امور کی وزارت ، اقلیتی امور کی وزارت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کی اسکیمیں پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے مستحقین کو معیار کے مطابق وظائف فراہم کریں گی۔ مستحق افراد کو قومی اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے اس طرح کے حقوق حاصل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جائے گی۔ مستحق افراد کو دی جانے والی وظائف کو پی ایم کیئرز فار چلڈرن پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

 

(III ) صحت بیمہ:

( اے )  تمام بچوں کو آیوشمان بھارت اسکیم  (پی ایم – جے اے وائی ) کے تحت فیض کنندہ  کے طور پر اندراج کیا جائے گا، جس میں 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس شامل ہے ۔

( بی ) اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے تحت شناخت شدہ بچے کو پی ایم جے اے وائی کے تحت فوائد حاصل ہوں۔

( سی ) اس اسکیم کے تحت بچوں کو دیئے جانے والے فوائد کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

 

IV۔  مالی مداد:

( اے ) یکطرفہ رقم براہ راست مستحقین کے پوسٹ آفس اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی ، جب فائدہ اٹھانے والوں کا اکاؤنٹ کھولا جائے گا اور تصدیق کی جائے گی۔ ہر شناخت شدہ فائدہ اٹھانے والے کے اکاؤنٹ میں پیشگی رقم جمع کی جائے گی تاکہ ہر فائدہ اٹھانے والے کے لئے 18 سال کی عمر کو پہنچنے کے وقت کل رقم 10 لاکھ روپئے ہو جائے۔

( بی ) 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرکے 18 سال کی عمر کے بعد بچوں کو ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ فائدہ اٹھانے والے کو 23 سال کی عمر تک وظیفہ ملے گا۔

 

( سی ) اسے 23 سال کی عمر ہونے پر 10 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔

 

CLICK HERE TO SEE DETAILED GUIDELINES OF THE SCHEME

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (07-10-2021)

U. No.  9808



(Release ID: 1761889) Visitor Counter : 340