امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تقریبا 30000کسان خریف مارکیٹنگ سیزن 22-2021کے تحت اب تک دھان کی خریداری سے مستفید ہوئے ہیں


ہریانہ میں دھان کی خریداری 146509میٹرک ٹن اورپنجاب میں 1411043میٹرک ٹن ہوئی ہے

5اکتوبر ، 2021تک کل 287552 میٹرک ٹن دھان کی خریداری ہوئی ہے

Posted On: 06 OCT 2021 6:47PM by PIB Delhi

 

حالیہ دنوں خریف مارکیٹنگ سیزن میں  کسانوں سے ایم ایس پی پر دھان کی خریداری شروع ہوئی ہے ، جیسا کہ پچھلے سال میں کیاگیاتھا۔ 

5اکتوبر ، 2021تک خریف مارکیٹنگ سیزن 22-2021میں کل  287552میٹرک ٹن  دھان کی خریداری ہوئی ہے ۔ 563.60 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی)  کے ساتھ 29907کسانوں کا فائدہ پہنچاہے ۔ ہریانہ میں  کل 146509میٹرک ٹن دھان کی خریداری ہوئی ہے ۔ اورپنجاب میں 141043میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی ہے ۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013XMY.png

خریف 21-2020میں دھان کی خریداری 894.24لاکھ میٹرک ٹن (اس میں خریف  فصل 718.09لاکھ میٹرک ٹن اورربیع فصل 176.15لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے ۔) گذشتہ سال 768.70 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے  5اکتوبر ، 2021کو ہوئی ۔

تقریبا 131.14لاکھ کسانوں نے 168832.78کروڑروپے کی ایم ایس پی قیمت کے ساتھ خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020کی خریداری کے عمل سے فائدہ اٹھایاہے ۔ دھان کی خریداری، خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019میں  770.93لاکھ میٹرک ٹن کے پچھلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QLFM.png

مارکیٹنگ سیزن آرایم ایس 22-2021میں  433.44لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری ہوئی ہے ، ( جوکل وقت میں سب سے زیادہ ہے ) اور تقریبا 49.20لاکھ کسان 85603.57کروڑکی کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کے ساتھ مستفیض ہوئے ہیں ۔

****************

 

ش ح۔ع ح۔ ع آ  

U. NO. 9789

 


(Release ID: 1761690) Visitor Counter : 240