صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قومی صحت اتھارٹی نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے صحت فوائد پیکج میں ترمیم کی


تقریبا 400پروسیجرکی شرحوں میں ترمیم کی گئی

ترمیم شدہ پیکج میں بلیک فنگس سے متعلق نئے پیکج کو شامل کیاگیا

آنکولوجی کے لئے ترمیم شدہ پیکج سے ملک بھرمیں کینسرمریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری ہوگی :
جناب منسکھ مانڈویا

Posted On: 05 OCT 2021 6:16PM by PIB Delhi

 

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم ۔جے اے وائی ) کو نافذ کرنے کے لئے اعلیٰ ادارہ قومی صحت اتھارٹی  (این ایچ اے ) نے اسکیم کے تحت صحت  کے فائدے کے پیکج ماسٹرمیں تبدیلی کی ہے ۔ صحت فائدہ کے پیکج (ایچ بی پی 2.2) کے ترمیمی ورژن میں اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی  کے تحت کچھ صحت پیکجوں کی شرحو ں کو 20فیصد سے 400فیصد تک بڑھایاگیاہے ۔تقریبا 400پروسیجرشرحوں میں  ترمیم کی گئی ہے اور بلیک فنگس سے متعلق ایک نیا اضافی طبی بندوبست پیکج بھی جوڑاگیاہے ۔ ایچ بی پی 2.2کے نومبر 2021سے شروع ہونے کی امید ہے ۔

صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرجناب منسکھ مانڈویا نے خوشی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ صحت کے فوائد کے پیکج کا ترمیمی ورژن آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ کے تحت مستفدین کو بہتر صحت خدمات فراہم کرنے کے لئے سرفہرست اسپتالوں کو مضبوط کرے گا۔ آنکولوجی کے لئے ترمیمی پیکج ملک میں کینسرکے مریضوں کی دیکھ بھال کو مزید بہتربنائے گا ۔ بلیک فنگس سے متعلق نئے پیکجوں کے جڑنے سے مستفدین کو بڑافائدہ ملے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ایچ بی پی پرائیویٹ اسپتالوں میں اسکیم کے نفاذ میں مزید بہتری کرے گا جس سے مستفدین پراضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔ قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے ) کے سی ای او ڈاکٹرآرایس شرمانے یقین دہانی کرائی کے این ایچ اے صحت کے فوائد کے پیکج ماسٹرکو جائز بنانے کے لئے شراکت داروں سے حاصل ردعمل پرمسلسل کام کرتاہے ۔ آیوشمان بھارت یوجناکی شروعات کے بعد سے زیادہ سے زیادہ بیماریوں کو کوور کرنے کے لئے نئے پیکج جوڑے گئے ہیں ۔ اوربہترصحت خدمات فراہم کرنے کے لئے پیکجوں کی شرحوں میں لگاتارتبدیلی کی جارہی ہے ۔ اسکیم کو موثرطورپرنافذ کرنے کے لئے تبدیلیوں کی ضرورت ہے ۔ ساتھ ساتھ ہی اس اسکیم کا فائدہ ملک کے الگ الگ حصوں میں لینے میں آسانی کے لئے لین دین سے متعلق  بندوبست کانظام (ٹی ایم ایس ) کو بھی مضبوط بنایاگیاہے ۔ ریاستی صحت ایجنسیاں  (ایس ایچ اے ) جو فی الحال ایس جی پی کے کسی بھی پچھلے ورژن کو نافذ کررہی ہے ، وہ اب ایچ بی پی 2.2کے تازہ ترین ورژن کو اپنا سکتی ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ این ایچ اے شراکت داروں اوراہم طبی اداروں کے ممتاز پروفیسروں سے مسلسل صلاح ومشورہ کررہے ہیں ۔این ایچ اے نے درج ذیل زمروں میں شرحوں میں  ترامیم  کی ہیں ۔

  1. ریڈی ایشن آنکولوجی پروسیجر
  2. طبی بندوبست سے متعلق پروسیجر جیسے ڈینگو کے لئے پروسیجر ، ایکیوٹ فیبرائل سے متعلق بیماری وغیرہ
  3. بلیک فنگس کے لئے سرجیکل پیکج علاج 
  4. دیگرپروسیجر جیسے رائٹ /لیفٹ ہارٹ کیتھی ٹیرائی جیشن ، پی ڈی اے کلوزر ، آرتھوڈیسس ، کولیسس ٹیک ٹومی ، اپنڈیسک ٹومی وغیرہ

 

طبی بندوبست سے متعلق پروسیجر کے تحت وینٹی لیٹرکے ساتھ آئی سی یو کی شرحوں میں 100فیصد بناوینٹی لیٹر کے آئی سی یو کے لئے شرحوں میں 136فیصد ، ایچ ڈی یو کے لئے شرحوں میں 22فیصد کا اضافہ کیاگیاہے ۔ جب کہ روٹین وارڈ کے لئے قیمتوں میں 17فیصد کا اضافہ کیاگیا۔

فی الحال آیوشمان بھارت پی ایم –جے اے وائی نے 1669علاج پروسیجر میں ہیں ۔ جن میں سے 1080سرجیکل ، 588میڈیکل اور ایک دیگرپیکج ہیں ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ویژن کے تحت آیوشمان بھارت  پی ایم –جے اے وائی کا مقصد عالمی صحت کوریج کے ہدف کو حاصل کرنا اوردوردراز مقامات پررہنے والے شہریوں کو مفت اورسستی صحت خدمات فراہم کرنا ہے ۔

2018 میں آیوشمان بھارت اسکیم کو کل 1393پیکجوں کے ساتھ ایچ بی پی 1.0کے ساتھ لانچ کیاگیاتھا۔ اس اسکیم کا مقصد سماجی ، اقتصادی ، ذات پرمبنی مردم شماری  (ایس ای سی سی ) 2011اعدادوشمار کے مطابق 10.74کروڑسے زیادہ غریب اورکمزورکنبوں (53کروڑسے زیادہ مستفدین  ) کو فی کنبہ 5لاکھ روپے سالانہ تک مفت اورکیش لیس  صحت خدمات فراہم کرناہے ۔

اسکیم کی شروعات کے بعد سے 2.2کروڑسے زیادہ  اہل مستفدین کو 24ہزار پینل میں درج صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والے (ای ایچ سی پی ) کے بڑے نیٹ ورک کے ذریعہ فائدہ مل چکا ہے ۔ مستفدین کو بیماریوں  اور طبی صورتحال کے مدنظر سیکنڈری ، ٹرٹیری اور ڈے کیئر پروسیجرکے لئے صحت کووریج فراہم کی گئی ہے ۔ صحت کے فوائد کا پیکج آیوشمان بھارت اسکیم کے ریڑھ ہے ۔ یہ نہ صرف فراہم کی جارہی صحت خدمات کے دائرے کا تعین کرتاہے بلکہ مستفدین کو مالی دشواریوں سے تحفظ کی حد مقررکرتاہے ۔ اس طرح ایچ بی پی کو کچھ اس طریقے سے ڈیزائن کیاگیاہے کہ اس میں زیادہ دشواری  والی ، زیادہ پھیلنے والی اور وہ بیماریوں  کو کوورکرتی ہے ، جو مریض کی جیب پرزیادہ بھاری پڑتاہے ۔

****************

 

ش ح۔ع ح۔ ع آ  

U. NO. 9759

 



(Release ID: 1761366) Visitor Counter : 233