وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

نوراتری کا تہوار پرسار بھارتی کے ساتھ


تہواروں کے سیزن کے لئے خصوصی شوز، لائیو کوریج، اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 05 OCT 2021 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 05 اکتوبر2021: اب جبکہ نوراتری کے ساتھ ہی لوگ تہواروں کا سیزن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، پرسار بھارتی نیٹورک تہواروں کے جوش وخروش کو دوبالا کرنے کے لئے خصوصی شوز، لائیو کوریج اور بہت کچھ لے کر حاضر ہوا ہے ، آپ کی خوشیوں کا حصہ بن کر دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو آپ کی دلچسپی کا بہت سامتن لایا ہے جو عقیدت اور تفریح دونوں طرح کا ہوگا۔

نوراتری کی پوری مدت کے لئے دوردشن ملک بھر میں مختلف مقامات سے درگاپوجا اور آرتی کی براہ راست ترسیل کرے گا۔ ان میں کولکتہ، کاشیور مہالایہ اور تروپتی سے شری وینکٹیشور سوامی نوراتری برہموتسوم شامل ہیں۔ آپ ایودھیا کی رام لیلا ایودھیا سے براہ راست دوردشن پر دیکھ سکتے ہیں۔ چھ سے پندرہ اکتوبر تک ڈی ڈی نیشنل پر روزانہ رام چرت مانس کے دو ایپی سوڈ دکھائے جائیں گے۔

دوردرشن پر نوراتری خصوصی پروگراموں کا شیڈول۔

پروگراموں کے نام

مدت

وقت

آرتی ۔چھترپور مندر سے لائیو

06 سے 15 اکتوبر 2021

صبح 06بجے

آرتی ۔ جھنڈےوالان مندر سے لائیو

06 سے 15 اکتوبر 2021

صبح ساڑھے چھ بجے

کولکاتہ کے مہالایا سے

06 اکتوبر 2021

07.00 سے 08.00بجے تک

کنک درگا دیوی کی کمکم پوجا اور النکارم وجے واڑا سے لائیو

07 سے 11 اکتوبر 2021

صبح سات بجے

درگا پوجا کولکاتہ سے لائیو

12 سے 15 اکتوبر 2021

صبح ساڑھے چھ بجے سے آٹھ بجے تک

رام چرت مانس دو ایپی سوڈ

06 سے 15 اکتوبر2021

صبح آٹھ بجے

شری وینکٹیشور سوامی نوراتری برہموتسوم تری پورہ سے لائیو

8 سے 15 اکتوبر 2021

صبح نو بجے

رام چرت مانس دو ایپی سوڈ

06 سے 15 اکتوبر 2021

دوپہر دو بجے

جھنڈیوالان اور چھتر پور مندر کی صبح کی آرتی کا اعادہ

06 سے 15 اکتوبر 2021

سہ پہر تین بجے

درگوتسوکے موقع پر فیچر فلمیں

08 سے 15 اکتوبر 2021

شام 04 بجے

ایودھیا کی رام لیلا۔ایودھیا سے لائیو

06 سے 15 اکتوبر 2021

شام 07 بجے سے رات 10 بجے تک

ملک بھر میں آل انڈیا ریڈیو کا وسیع نیٹ ورک مختلف مقامات سے مختلف نوراتری خصوصی کوریج اور پروگرام پیش کرے گا۔ چھ اکتوبر کو مہالابہ کے موقع پر خصوصی پروگرام، مہی شسر مردنی، اندر پرستھ ایف ایم گولڈ اور اے ای آئی آر لائیو 24x7 پر صبح چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک ہندی/ سنسکرت میں پیش کیا جائے گا۔ مہی شسر مردنی بنگالی زبانوں میں ایف ایم رینبو نیٹ ورک اور راجدھانی چینل سے نشر کیا جائے گا۔

آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن پر یہ تمام صوتی اور بصری مشن پر ساربھارتی کے نیوز آن اے آئی آر ایپ پر دستیاب ہوگا اور ہمارے یوٹیوب چینلوں پر بھی لائیو اسٹریم ہوگا۔

درج ذیل کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے نیوز آن اے آئی آر ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں جہاں دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو پر نوراتری سے متعلق تمام پروگرام اور کوریج موجود ہوگی۔

image001BFYV.jpg

****

U.No: 9734

ش ح۔رف۔ س ا

 


(रिलीज़ आईडी: 1761337) आगंतुक पटल : 249
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Tamil , Telugu