بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ماتحت قرض کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس ایس ڈی) 31 مارچ 2022 تک بڑھا دی گئی

Posted On: 04 OCT 2021 2:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 04 اکتوبر2021: حکومت نے آتم نربھربھارت پیکج کے تحت 13 مئی 2020 کو ڈسٹریسڈ اسیٹس یعنی دباؤ والے اثاثوں کے فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ ماتحت قرض دباؤ والی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی نوعیت کی صنعتوں کے لئے ہے۔

اس کے مطابق حکومت نے یکم جون 2020 کو ایک اسکیم’’کریڈٹ گارنٹی  اسکیم برائے ماتحت قرض‘‘ منظور کی تھی۔ یہ اسکیم 24 جون 2020 کو عمل میں لائی گی تاکہ قرض دینے والے ادارے دباؤ والی بہت  چھوٹی چھوٹی اور درمیانی نوعیت کی صنعتوں کے پروموٹروں کو قرض دے سکیں۔ قرض کی رقم ایس ایم اے -2 اور این پی اے اکاؤنٹوں میں جمع کرائی جائیں گی جو ریزروبینک آف انڈیا کے رہنما اصولوں کے مطابق اداروں کے قرض کے کھاتوں پر از سر نوعمل کے مجاز ہیں یہ اسکیم 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

حکومت نے دباؤ والی بہت چھوٹی چھوٹی اور درمیانی نوعیت کی صنعتوں کی امداد کی راہیں کھلی رکھنے کے لئے قبل ازیں اس اسکیم کو 31 مارچ 2021 سے 30 ستمبر 2021 تک چھ ماہ کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس اسکیم کے اسٹیک ہولڈروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر حکومت نے 30 ستمبر 2021 سے اس کی میعاد میں چھ ماہ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح یہ اسکیم اب 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

****

U.No: 9702

ش ح۔رف۔ س ا

 



(Release ID: 1760970) Visitor Counter : 179