نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے پریاگ راج سے ملک گیر کلین انڈیا پروگرام کا آغاز کیا۔


ہندوستان ایک ماہ میں جن بھاگیداری کے ذریعے، 75 لاکھ کلوگرام فضلہ جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کرے گا: شری انوراگ ٹھاکر

Posted On: 01 OCT 2021 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم اکتوبر2021

کلیدی جھلکیاں:

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی جناب کیشوپرساد موریہ،اتر پردیش کے شہری ہوا بازی کےوزیر جناب نند گوپال گپتا اوراتر پردیش کے اسپورٹس ،نوجوانوں کے امور، پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب اپیندر تیواری نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

صفائی مہم آزادی کا امرت مہوسوو کے ایک حصے کے طور پر کی جا رہی ہے تاکہ فضلہ، خاص طور پر ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کے فضلے کو صاف کرنے میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اتر پردیش کے شہر پریاگ راج سے ملک گیر کلین انڈیا پروگرام کے آغاز کے موقع پر صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی جناب کیشوپرساد موریہ اوراتر پردیش کے اسپورٹس ،نوجوانوں کے امور، پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب اپیندر تیواری نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی سکریٹری ڈیپارٹمنٹ اسپورٹس محترمہ اوشا شرما اور ریاست اور مرکز کے سینئر عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DZZK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YOYU.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اس کلین انڈیا پروگرام کو شروع کرنے کے لیے سنگم شہر سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں ہو سکتی۔ یہاں سے نکلنے والا پیغام پورے ملک کو متاثر کرے گا۔ پریاگ راج تاریخ کا ایک اہم حصہ رہا ہے ، ایک بار پھر یہاں صفائی مہم شروع کرنے کے ساتھ تاریخ بنائی جارہی ہے جو کہ دنیا کی سب سے بڑی مہم ہو گی۔ جناب ٹھاکر نے سب سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام میں حصہ لیں جو یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2021 تک چلے گا۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر موجود نوجوان اضاکاروں سے زور دیکر کہا “ہم ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منا رہے ہیں ، ہمارے مجاہدین آزادی نے ملک کو نوآبادیات سے آزاد کرایا تھا، اب نوجوان ملک کوکچرے سے آزاد کریں گے۔ مجاہدین آزادی نے ’بلیدان‘(قربانی) دی تھی، ہم آپ سے’’ یوگدان‘‘(حصہ رسدی) مانگتے ہیں۔

مسٹر ٹھاکر نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی جی نے آزادی سے پہلے صفائی کا پیغام دیا اور طویل وقفے کے بعد اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو سوچھتا ابھیا ن دیا ہے۔ جناب ٹھاکر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صرف 3 سال کے عرصے میں پورے ملک میں بیت الخلا فراہم کیے گئے۔ جناب ٹھاکر نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد بیداری پیدا کرنا ، لوگوں کو متحرک کرنا اور ملک بھر میں بنیادی طور پر سنگل یوز پلاسٹک کچرے کی صفائی میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، "اس میگا پہل میں، 75 لاکھ کلوگرام فضلہ، بنیادی طور پر پلاسٹک کا فضلہ اکٹھا کیا جائے گا اور شہریوں کی مدد اور رضاکارانہ شرکت سے ختم کیا جائے گا۔" اس پروگرام کے بعد ، جناب انوراگ ٹھاکر نے سنگم علاقے میں ایک صفائی مہم شروع کی اور صفائی کا پیغام دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00316GG.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ صرف نعرے کافی نہیں ، زمینی کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، یہ تب ہوگا جب یہ احساس ہم پر طاری ہوگا کہ کوڑا کرکٹ بیماری کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ سوانترتا سنگرام ہو یا سوچھتا سنگرام ، نوجوانوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس بار بھی نوجوان تبدیلی کے ایجنٹ بنیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U1LY.jpg

نوجوانوں کے امور کی سیکرٹری محترمہ اوشا شرمانے کہا کہ کلین انڈیا پروگرام کا فوکس پوائنٹ گاؤں ہے لیکن آبادی کے مخصوص طبقات جیسے مذہبی ادارے ، اساتذہ ، کارپوریٹ ادارے ، ٹی وی اور فلم اداکار ، خواتین گروپ اور دیگرلوگ بھی ایک مخصوص دن پر کلین انڈیا پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ اس مقصد کے لیے اپنی یکجہتی ظاہر کرسکیں اور اسے عوامی تحریک بنانے میں حصہ لے سکیں۔ صفائی مہم تاریخی/مشہور مقامات اور ہاٹ سپاٹ جیسے سیاحتی مقامات ، بس اسٹینڈ/ریلوے اسٹیشنز ، نیشنل ہائی وے اور تعلیمی اداروں پر بھی کی جائے گی۔

نوجوانوں کے امور اور سپورٹس کی وزارت (حکومت ہند) کا شعبہ یوتھ افیئرز، آزادی کا امرت مہوتسوتقریبات کے موقع پر یکم اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک ملک گیر کلین انڈیا پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔ نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) سے وابستہ یوتھ کلب اور نیشنل سروس سکیم سے وابستہ اداروں کے نیٹ ورکس کے ذریعے ملک بھر کے 744 اضلاع کے 6 لاکھ گاوؤں میں یہ پروگرام میعقد کیا جا رہا ہے۔

کلین انڈیا صرف ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ عام آدمی کے حقیقی خدشات اور اس مسئلے کو حل کرنے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سوچھتا ابھیان کا آغاز 2014 کے دوران وزیر اعظم نے نریندر مودی نے کیا تھااور اس کے بعد سے اس سلسلے میں قابل ذکر پیش رفت دیکھی جا سکتی ہے۔ کلین انڈیا پروگرام نئے سرے سے توجہ اور عزم کے ساتھ وزیر اعظم کی قیادت میں شروع ہونے والے اقدام کا تسلسل ہے۔ درحقیقت یہ ہم سب کے لئے کلین انڈیا اقدام کا حصہ بننے کا بہترین موقع ہو گا۔ نوجوانوں اور ساتھی شہریوں کی اجتماعی کاوشوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ، ہندوستان بلا شبہ صفائی مہم پر گامزن ہوگا اور اپنے شہری کے لیے بہتر زندگی کے حالات پیدا کرے گا۔

*****

U.No.9624

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1760343) Visitor Counter : 241