وزارت خزانہ
ماہ ستمبر 2021 کے لئے جی ایس ٹی مالیہ کی وصولی
ماہ ستمبر 2021 میں 1,17,010 کروڑ روپے کی مجموعی جی ایس ٹی مالیہ کی وصولیابی عمل میں آئی
Posted On:
01 OCT 2021 11:42AM by PIB Delhi
ماہ ستمبر 2021 میں مجموعی جی ایس ٹی مالیہ کی وصولیابی 1,17,010 کروڑ روپے ہے۔ جس میں سے سی جی ایس ٹی20578 کروڑروپے ، ایس جی ایس ٹی 26767 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 60,911 کروڑ روپے( ان میں اشیا کی درآمدات پر 29,555 کروڑ روپے کی وصولیابی شامل ہے اور جزوی ٹیکس(سیس) کے تحت 8754 کروڑ روپے (اس میں اشیا کی درآمدات پر وصول کئے گئے 623 کروڑ روپے شامل ہیں) کی وصولیابی عمل میں آئی۔
حکومت نے باضابطہ نمٹارے کے طور پر آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی کو 28812 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کو 24140 کروڑ روپے کے دعوے نمٹائے ہیں۔ ستمبر 2021 میں باضابطہ نمٹارے کے بعد مرکز اور ریاستوں کو سی جی ایس ٹی کے تحت 49,390 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے تحت 50,907 کروڑ روپے مالیہ کی وصولیابی عمل میں آئی ہے۔
ماہ ستمبر 2021 کے لئے جی ایس ٹی کی وصولیابی گزشتہ برس اس مہینے میں وصول ہوئی جی ایس ٹی کے مقابلے 23 فیصد زیادہ ہے۔ ماہ سمتبر کے دوران، اشیا کی درآمدات سے مالیہ کی وصولی، گزشتہ برس کے اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے ہونے والی آمدنی سے 30 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ گھریلو لین دین سے ہونے والی وصولیابی( خدمات کی درآمدات سمیت) گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے 20 فیصد زیادہ ہے۔
ماہ ستمبر 2020 کے لئے مالیہ کی وصولیابی میں بھی خود ستمبر 2019 کی 91,916 کروڑ روپے کے مقابلے چار فیصد کااضافہ ہواتھا۔
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لئے جی ایس ٹی کی اوسطاً ماہانہ مجموعی وصولیابی 1.15 لاکھ کروڑ روپے رہی جو کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.10 کروڑ روپے کی اوسطاً ماہانہ وصولیابی کے مقابلے 5 فیصد زیادہ ہے۔
اس سے واضح طور پر اس بات کااشارہ ملتا ہے کہ ملک کی معیشت تیز رفتار سے بحال ہورہی ہے۔ اس اضافہ شدہ جی ایس ٹی وصولیابی میں، اقتصادی نمو، ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیوں خاص طور پر فرضی بل تیار کرنے والوں کے خلاف اقدامات سے بھی خاطر خواہ تعاون ملا ہے۔ ایسی توقع کی جارہی ہے کہ مالیہ کی وصولیابی میں مثبت رجحان جاری ہے گا اور اس سال کے دوسرے نصف میں اور زیادہ وصولیابی عمل میں آئے گی۔
مرکز نے ریاستوں کو ان کی جی ایس ٹی آمدنی سے متعلق کمی کو پورا کرنے کی غرض سے 22000 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی معاوضہ بھی جاری کیا ہے۔
ذیل کی جدول میں ستمبر 2020 کے مقابلے ستمبر 2021 مہینے کے دوران ہرریاست میں وصول کی گئی جی ایس ٹی کے ریاست وار اعداد وشمار پیش کئے گئے ہیں۔
[1] ماہ ستمبر2021 کے دوران جی ایس ٹی مالیہ کی ریاست وار ترقی
|
ستمبر-20
|
ستمبر-21
|
اضافہ
|
جموںو کشمیر
|
368
|
377
|
3%
|
ہماچل پردیش
|
653
|
680
|
4%
|
پنجاب
|
1,194
|
1,402
|
17%
|
چنڈی گڑھ
|
141
|
152
|
8%
|
اترا کھنڈ
|
1,065
|
1,131
|
6%
|
ہریانہ
|
4,712
|
5,577
|
18%
|
دہلی
|
3,146
|
3,605
|
15%
|
راجستھان
|
2,647
|
2,959
|
12%
|
اترپردیش
|
5,075
|
5,692
|
12%
|
بہار
|
996
|
876
|
-12%
|
سکم
|
106
|
260
|
144%
|
اروناچل پردیش
|
35
|
55
|
56%
|
ناگا لینڈ
|
29
|
30
|
3%
|
منی پور
|
34
|
33
|
-2%
|
میزورم
|
17
|
20
|
16%
|
تریپورہ
|
50
|
50
|
0%
|
میگھالیہ
|
100
|
120
|
20%
|
آسام
|
912
|
968
|
6%
|
مغربی بنگال
|
3,393
|
3,778
|
11%
|
جھار کھنڈ
|
1,656
|
2,198
|
33%
|
اڈیشہ
|
2,384
|
3,326
|
40%
|
چھتیس گڑھ
|
1,841
|
2,233
|
21%
|
مدھیہ پردیش
|
2,176
|
2,329
|
7%
|
گجرات
|
6,090
|
7,780
|
28%
|
دمن اور دیو
|
15
|
0
|
-99%
|
دادر اور نگر حویلی
|
225
|
304
|
35%
|
مہاراشٹر
|
13,546
|
16,584
|
22%
|
کرناٹک
|
6,050
|
7,783
|
29%
|
گوا
|
240
|
319
|
33%
|
لکشدیپ
|
1
|
0
|
-51%
|
کیرالہ
|
1,552
|
1,764
|
14%
|
تملناڈو
|
6,454
|
7,842
|
21%
|
پدوچیری
|
148
|
160
|
8%
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
19
|
20
|
3%
|
تلنگانہ
|
2,796
|
3,494
|
25%
|
آندھرا پردیش
|
2,141
|
2,595
|
21%
|
لداخ
|
9
|
15
|
61%
|
دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
110
|
132
|
20%
|
مرکز کے دائرہ اختیار میں آنےوالے علاقے
|
121
|
191
|
58%
|
میزان/مجموعی اعداد وشمار
|
72,250
|
86,832
|
20%
|
***********
(ش ح۔ع م ۔ رض)
U NO. 9587
(Release ID: 1759968)
Visitor Counter : 302