بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوچن  بندرگاہ میں  سووچھتا پکھواڑ ہ اختتام پذیر

Posted On: 01 OCT 2021 10:54AM by PIB Delhi

کوچن بندرگاہ میں  16 ستمبر 2021سے 30ستمبر  2021 تک مختلف پروگراموں کے ساتھ سووچھتا پکھواڑہ  منایا گیا۔اس دوران  بندرگاہ کے علاقے میں  ملازمین کے کام کرنے کی جگہ ،دفتر کے احاطے ،کشتیوں ،  ٹگس اور عوامی مقامات  پر صفائی ستھرائی  کے ذریعہ  شرم  دان  پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015F23.jpg

گزشتہ روز  سووچھتا پکھواڑہ کے اختتامی دن پر  بندرگاہ کے  علاقے کے اندر   عوامی رکھ رکھاؤ  میں مصروف  ملازمین کو   حفظان صحت کے کٹس تقسیم کئے گئے ۔کوچن  پورٹ  ٹرسٹ کی چیئرمین ڈاکٹر ایم بینا نے  ولنگڈن جزیرے میں  دو  میونسپل کارپوریشن وارڈوں  کا افتتاح کیا  ۔ کوچن  پورٹ ٹرسٹ کے تمام محکموں کے منتخًب  ملازمین کو سبزیوں کے بیج کے  پیکٹ تقسیم کئے گئے تاکہ وہ اپنے گھروں  پر سبزیوں کا باغ تیار کرسکیں ۔ سبز توانائی کے استعمال کو مقبول بنانےکی سمت  میں  ایک اہم قدم کے طورپر کوچن پورٹ ٹرسٹ نے   ایمبارکیشن جٹی میں ( شمال مشرقی  ولنگڈن جزیرے  میں  عوامی  فیری  جٹی ) شمسی لائٹ نصب کی  ہیں ،جس کا افتتاح محترمہ ڈاکٹر ایم بینا نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z2YF.jpg

 29 ستمبر  2021  کو سووچھتا  کے پیغام کو  پھیلانے کے لئے ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کوچن  پورٹ ٹرسٹ کے کھلاڑیوں   اور  کوچن پورٹ ٹرسٹ کے سی آئی ایس ایف  اہلکاروں نے شرکت کی ۔

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U583.jpg

طبی محکمہ کے جانب سے صاف صفائی کے ماحول کی اہمیت  پرکوچن پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کے لئے  بیداری  کلاسز  کا انعقاد کیا گیا اور  سمندری  محکمے کی جانب سے  آبی اداروں   کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت  پر کلاسز منعقد کی گئیں ۔ رو-رو جہاز  ، کشتیوں  اور  بندرگاہ کے علاقے میں  اہم مقامات  پر صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے  بینرس اور اسٹیکرس  لگائے گئے۔پکھواڑہ مدت کے دوران کیندریہ ودیالیہ کے طلبا کے لئے  سووچھتا کے موضوع  پر مختصر  فلم  اور پوسٹر ڈیزائننگ کے مقابلے کا  انعقاد کیا گیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AZY2.jpg

پکھواڑہ مدت کے دوران  ارنا کلم  گھاٹ   میں  گھاٹ سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں  دویانگوں کی رسائی کے لئے سہولیات   تیار  کی گئیں  ۔

کوچن  پورٹ ٹرسٹ کے ہر محکمے میں  صفائی ستھرائی کے معاملے میں سب سے بہترین دفاتر کی شناخت کی گئی اور پکھواڑ ہ مدت کےدوران  مناسب ایوارڈ سے سرفرا ز کیا گیا۔

ویلنگڈن جزیرے میں مختلف  مقامات  سے کوڑ اکرکٹ کو ہٹانے کے لئے  15  ٹرکوں  کو لگایا گیا اور نشان زد مقامات  پر  کوڑا کرکٹ کو  پھینکا گیا۔

کووڈ  وبا کی صورتحال  کو دھیان میں رکھتے ہوئے  سماجی فاصلے  اور دیگر حفاظتی اقدامات کی تعمیر کرتے ہوئے  پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

*************

 

ش ح۔ ع ح ۔رم

2021)-01-10)

U-9584


(Release ID: 1759903) Visitor Counter : 184