وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اور پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
وزیر اعظم نے افسران کو تعمیری کام میں لگے مزدوروں کی کووڈٹیکہ کاری اور ماہانہ صحت جانچ یقینی بنانےکی ہدایت کی
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر میں مزدوروں کے تعاون کو قبولیت دینے کے لئے ڈیجیٹل آرکائیو قائم کیا جانا چاہئے: وزیر اعظم
Posted On:
27 SEP 2021 3:25PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 26ستمبر 2021ء کی شام کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے چل رہے تعمیراتی کام کا موقع پر پہنچ کر جانچ کی اور اس کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم نے سائٹ پر کئے جارہے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات لی اور پروجیکٹ کو وقت پر پورا کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کام کی جگہ پر تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں سے بات چیت کی اور اُن کا حال چال بھی پوچھا۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ایک مقدس اور تاریخی کام کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ تعمیراتی مقام پر کام میں لگے تمام ملازمین کو پوری طرح سے کووڈ ٹیکے لگائے جائیں۔ انہوں نے افسران کو تمام مزدوروں کی ماہانہ صحت جانچ کرانے کا بھی حکم دیا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بار تعمیراتی کام پورا ہوجانے کے بعد تعمیراتی کام میں لگے تمام تعمیراتی مزدوروں کے لئے ایک ڈیجیٹل آرکائیو قائم کیا جاناچاہئے، جس میں اس کانام ، وہ جگہ ، جہاں سے ان کا تعلق ہے، ان کی تصویر اور ان کی ذاتی تفصیل شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں ان کے تعاون کو شناخت ملنی چاہئے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ تمام مزدوروں کو ان کے رول اور اس کوشش میں حصے داری کے بارے میں ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جانا چاہئے۔
وزیر اعظم کے ذریعے اچانک دورہ انتہائی محدود سیکورٹی انتظام کےساتھ کیا گیا تھا۔ انہوں نے تعمیراتی مقام پر ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزارا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9434)
(Release ID: 1758655)
Visitor Counter : 183
Read this release in:
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam