نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکرنے یکم سے 31 اکتوبر تک ایک ماہ کی ملک گیر سوچھ بھارت مہم کا اعلان کیا

Posted On: 26 SEP 2021 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26؍ستمبر2021:

حکومت بنیادی طور پر ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کچرے کو ختم کرنے کے لئے یکم سے 31 اکتوبر  2021 تک، ایک ماہجاری رہنے  والی ملک گیر سوچھ بھارت  مہم کا افتتاح کرے گی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم بھارت کی آزادی  کے 75 سال منانے کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں  ، تو پلاسٹک سے پاک بھارت بنانے کا ہمارا عزم ہے جو گاندھی جی کے خوابوں کا بھارت ہے اور ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے نظریہ پر مبنی ہے جس میں صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ وزیر   موصوف نے سبھی سے  اس مہم میں جوش و خروش  کے ساتھ شامل ہونے اور سنکلپ سے سدھی کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کی درخوات  کی ہے۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ دنیا کی صفائی ستھرائی سے متعلق سب سے بڑی  مہم ہوگی جس میں ملک کے مختلف حصوں سے 75لاکھ ٹن سے زیادہ کچرا، بنیادی طور پر پلاسٹک کچرا، جمع کیا جائے گا اور اسے ’ویسٹ ٹو ویلتھ ‘ ماڈل کی بنیاد پر آگے پروسسڈ کیا جائے گا۔ اس مہم کا مقصد ’’ کلین انڈیا : سیف انڈیا  ‘ کے منتر کی تشہیر کرنا ہے۔

 

مہم میں حصہ لینے کے لئے فرد، تنظیم ، فریق وغیرہ  درج ذیل لنک پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں :

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfnk5KMQ_bvtk1cFe56oCya0p3semGoKY5vEOJDdPtxzWAdaA/viewform

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9416)


(Release ID: 1758452) Visitor Counter : 221