وزیراعظم کا دفتر

‘گلوبل سٹیزن لائیو’ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڈیو خطاب کا متن

Posted On: 25 SEP 2021 10:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25ستمبر،2021۔

نمستے!

اس نوجوان اور پُرجوش اجتماع سے خطاب کرنا میرے لیے خوشی کی  بات ہے۔ میرے سامنے ایک عالمی کنبہ ہے، جو ہماری زمین کے تمام خوبصورت تنوع سے بھرا ہوا ہے۔

گلوبل سٹیزن مہم، دنیا کو ایک ساتھ لانے کیلئے موسیقی اور تخلیقیت کا استعمال کرتی ہے۔ کھیل کی طرح موسیقی میں بھی لوگوں کو متحد کرنے موروثی صلاحیت ہوتی ہے۔ عظیم شخصیت ہینری ڈیویڈ  تھورو نے ایک مرتبہ کہا تھا اور میں اسے یہاں نقل کرتا ہوں ‘‘جب میں موسیقی سنتا ہوں، تو  میں کسی خطرے سے نہیں ڈرتا ہوں۔ مجھ میں عدم تحفظ کا جذبہ نہیں رہتا ہے۔ مجھے کوئی دشمن نہیں دکھتا ہے۔ میں وقت کے سب سے پرانے دور اور وقت کے جدید ترین دور سے اپنے آپ کو جڑا ہوامحسوس کرتا ہوں’’۔

موسیقی کا ہماری زندگی پر پُرسکون اثر پڑتا ہے۔ یہ دماغ اور پورے جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے۔ ہندوستان میں موسیقی کی بہت سی روایات ہیں۔ ہر ایک ریاست میں، ہر ایک علاقے میں، موسیقی کے مختلف انداز ہیں۔ میں آپ سبھی کو بھارت آنے اور ہماری موسیقی کی رونق اور تنوع کی دریافت کرنے  کیلئے مدعو کرتا ہوں۔

دوستو،

لگ بھگ دو برسوں سے انسانیت پوری زندگی میں ایک بار آنے والی  عالمی  وبا سے جوجھ رہی ہے۔ وبا سے لڑنے کے ہمارے مشترکہ تجربے نے ہمیں سکھایا ہے کہ جب ہم ساتھ ہوتے ہیں، تو ہم زیادہ مضبوط اور بہتر ہوتے ہیں۔ ہم نے اس اجتماعی جذبے کی جھلک تب دیکھی جب ہمارے کووڈ-19 کے جانبازوں،ڈاکٹروں، نرسوں، صحت کارکنوں نے وبا کے خلاف لڑنے میں اپنا بہترین تعاون دیا۔ ہم نے  یہ جذبہ اپنے سائنسدانوں اور اختراع کاروں میں دیکھا، جب انہوں نے ریکارڈ وقت میں نئی ویکسین تیار کی۔ نسلیں اس عمل کو یاد رکھیں گی، جس میں انسانی برداشت ہر چیز سے بالا تر تھی۔

دوستو،

کووڈ کے علاوہ دیگر چیلنجزبھی موجود ہیں۔ غریبی ان چیلنجوں میں سے ایک ہے جو لگاتار بنی ہوئی ہیں۔ غریب طبقے کو  حکومتوں پر زیادہ منحصر بناکر غریبی سے نہیں لڑا جاسکتا۔ غریبی سے تبھی لڑا جاسکتا ہے، جب غریب معاشرہ حکومتوں کو ایک بھروسے مند ساتھی کے طور پر دیکھنا شروع کردیں گے، جو انہیں غربیت کے شیطانی  چکر کو ہمیشہ کیلئے توڑنے کیلئے سرگرم بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے۔

 

دوستو،

جب اقتدار کا استعمال غریبوں کو بااختیار بنانے کیلئے  کیا جاتا ہے تو انہیں غربت سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔ اور اس لئے ہماری کوششوں میں بینکنگ خدمات کا فائدہ اٹھانے سے محروم رہ گئے لوگوں کو بینکنگ خدمات کی سہولت فراہم کرنا، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحفظ کا کوریج فراہم کرنا، 50 کروڑ (500 ملین ) بھارتیوں کو مفت اور معیاری  صحت خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہمارے شہروں اور گاؤں میں بے گھر لوگوں کیلئے تقریباً 3 کروڑ (30 ملین) گھر بنائے گئے ہیں۔ ایک گھر محض ایک پناہ گاہ نہیں ہوتا ہے۔ سر پر چھت لوگوں کو عزت کا احساس دلاتی ہے۔ بھارت میں ہر گھر میں پینے کے پانی کا کنکشن مہیا کرانے کیلئے ایک اور جن آندولن ہورہا ہے۔  سرکار جدید ترین بنیادی ڈھانچے کیلئے ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کررہی ہے۔ پچھلے سال کئی مہینوں سے اور اب بھی ہمارے 80 کروڑ (800 ملین) شہریوں کو مفت اناج دستیاب کرایا جارہا ہے۔ یہ سبھی قدم اور دیگر کئی کوشش غریبی کے خلاف لڑائی کو طاقت فراہم کریں گی۔

دوستو،

ہمارے سامنے  آب وہوا کی تبدیلی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ دنیا کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ عالمی ماحولیات میں کسی بھی تبدیلی کی شروعات سب سے پہلے خود سے ہوتی ہے۔ آب وہوا کی تبدیلی کو کم کرنے کا سب سے آسان اور سب سے کامیاب طریقہ فطرت کے موافق طرز زندگی کو اپنانا ہے۔

عظیم شخصیت  مہاتما گاندھی  امن اور عدم تشدد کے بارے میں اپنے خیالات کے لئے وسیع پیمانے پر جانے جاتے ہیں لیکن، کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ماحولیاتی ماہرین میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے صفر کاربن اخراج والی  زندگی کو اپنایا تھا۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیا اس میں ہمارے کرہ ارض کی فلاح وبہبود کو ہر چیز سے مقدم رکھا۔ انہوں نے ٹرسٹی شپ کے حصول کو اجاگر کیا تھا، جس کے مطابق ہم سبھی اس کرۂ ارض کے ٹرسٹی ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے۔

آج بھارت جی۔20 سے جڑا واحد ایسا ملک ہے جو پیرس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر پوری طرح قائم ہے۔ بھارت کو بین الاقوامی شمسی معاہدے اور قدرتی آفات کو روکنے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے لئے سمجھوتے کے بینر تلے پوری دنیا کو ایک ساتھ لانے پر بھی فخر ہے۔

دوستو،

ہم تمام بنی نوع انسان کی ترقی کے لئے بھارت کی ترقی میں یقین رکھتے ہیں۔ میں رگ وید کا حوالہ دیکر اپنی بات ختم کرنا چاہتا ہوں، جو شاید دنیا کے قدیم ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ اس کے چھند ابھی بھی عالمی شہریوں کی ترقی میں سونے کا معیار ہیں۔

رگ وید میں کہا گیا ہے:

संगच्छध्वंसंवदध्वंसंवोमनांसिजानताम्

देवाभागंयथापूर्वेसञ्जानानाउपासते||

समानोमन्त्रःसमितिःसमानीसमानंमनःसहचित्तमेषाम्।

समानंमन्त्रम्अभिमन्त्रयेवःसमानेनवोहविषाजुहोमि।।

समानीवआकूति: समानाहृदयानिव: |

समानमस्तुवोमनोयथाव: सुसहासति||

اس کے معنی ہیں:

آؤ ہم سب ملکر ایک آواز میں بولتے ہوئے، آگے بڑھیں؛

ہم سب متحد ہوں اور جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے، اسے ہم ٹھیک اسی طرح ساجھا کریں جیسے بھگوان ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں۔

آئیے ہم ایک مشترکہ مقصد اور مشترکہ خیالات رکھیں۔ آئیے ہم ایسے اتحاد کیلئے دعا کریں۔

آئیے ان ارادوں اور خواہشات کو مشترک کریں، جو ہم سب کو متحد کرے۔

دوستو،

ایک گلوبل سٹیزن کیلئے اس سے بہتر منشور اور کیا ہوسکتا ہے؟ ہم سبھی ایک رحم دل، انصاف پسند اور جامع دنیا کے لئے ملکر کام کرتے رہیں۔

شکریہ۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

نمستے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 9410



(Release ID: 1758344) Visitor Counter : 206