وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے لداخ کے ہمبوٹنگ لامیں دوردرشن؍آکاش وانی ٹرانسمیٹر زکا آغاز کیا
پرسار بھارتی کے سب سے زیادہ بلندی پر نصب یہ ٹرانسمیٹر دور دراز اور سرحدی علاقوں کو کور کریں گے
Posted On:
25 SEP 2021 2:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25ستمبر؍2021:
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لداخ میں کارگل کے نزدیک ہمبوٹنگ لا میں دور دردشن اور آکاش وانی کے اعلیٰ طاقت والے ٹرانسمیٹر قوم کو وقف کئے۔ 10کلو واٹ کے ٹرانسمیٹر ملک میں سب سے زیادہ اونچائی پر نصب ٹی وی اور ریڈیو ٹرانسمیٹر ہیں، جو اوسط سمندر کی سطح سے 4054 میٹرز (تقریباً 13,300فٹ کی بلندی پر واقع ہیں) لیہہ میں لگے ٹرانسمیٹر 3501میٹر(تقریباً 11,450فٹ) کی بلندی پر واقع ہیں۔
اس موقع وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ منفی موسم کی صورتحال اور جغرافیائی علاقے کو دیکھتے ہوئے ہمبوٹنگ لا مقام سب سے دشوار گزار راستوں میں سے ایک ہے۔جناب انوراگ ٹھاکر نے موسم کی منفی صورتحال کے درمیان پروجیکٹ کو پورا کرنے کے لئے انجینئروں اور محنت کشوں کی ٹیم کی ستائش کی۔ٹرانسمیٹروں کا دائرہ تریجیا میں 50 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔یہ دیکھتے ہوئے کہ ٹرانسمیٹر کارگل کے دور دراز سرحدی علاقے میں تقریباً 50ہزار کی آبادی کو کور کریں گے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ یہ تعداد ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں چھوٹی لگ سکتی ہے، لیکن یہ سرحدی علاقوں میں ہر شہری تک پہنچنے کے بھارت سرکار کے عہد کو دکھاتا ہے۔ جناب ٹھاکر نے یہ بھی علان کیا کہ ڈی ڈی کشمیر میں لداخ کا فی دن کا تعاون یکم اکتوبر 2021ء سے 30 منٹ سے دوگنا کرکے ایک گھنٹے تک کردیاجائے گا۔
جناب ٹھاکر نے کہا کہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مضبوط سگنل کے ذریعے سرحدی علاقوں میں کوریج سرکار کی نشریاتی پالیسی کا ایک اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف جموں و کشمیر اور لداخ کے حساس سرحدی علاقے کے لوگوں کو مناسب معلومات فراہم کرنے کے لئے ، بلکہ دشمنی کا رویہ اختیار کرنے والے پڑوسیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔سرحدی علاقوں میں مقامی کوریج کو مضبوط کرنے سے ناظرین ؍سامعین کو ملک کی پالیسیوں ، خبروں اور تازہ ترین معاملوں کے بارے میں بخوبی باخبر کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مختلف پروگراموں کے ذریعے اُن کی تفریح کا سامان بھی فراہم کیا جاسکتا ہے۔
یہ اس خطے کے طلباء کو دور درشن اور آکاش وانی کے توسط سے تعلیمی مواد بھی دستیاب کرائے گا۔اپنے ٹی وی ، ریڈیو اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کی توسط سے پرسار بھارتی مختلف ریاستی تعلیمی محکموں اور اداروں کے تعاون سے اسکول و کالج کے طلباء کے لئے متعدد تعلیمی مواد کی پیشکش کررہا ہے۔
اس موقع پر لداخ کے ممبر پارلیمنٹ جناب جے ٹی نامگیال نے کہا کہ نئے ٹرانسمیٹر خطے کی ترقی کو لے کر مرکز کے عہد کو دکھاتے ہیں۔
ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو عام لوگوں کے لئے آسان بنانے کے مقصد سے پرسار بھارتی ڈی ڈی فری ڈِش خدمت حاصل کرنے والے خاندانوں کو بغیر کسی ماہانہ فیس کے خبر ، تفریح، تعلیم سمیت الگ الگ شکلوں میں 160 سے زیادہ ٹی وی چینلز اور 48 ریڈیو چینلز مفت مہیا کرا رہا ہے۔ اس انوکھے فری ٹو ایئر ماڈل کی مدد سے ڈی ڈی فری ڈِش 4کروڑ سے زیادہ گھروں تک رسائی کےساتھ سب سے بڑا ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم)پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9392)
(Release ID: 1758147)
Visitor Counter : 229