نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے لیہ ، لداخ میں دوسرے 'الٹیمیٹ لداخ سائیکلنگ چیلنج' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا



آئیے سائیکل چلائیں، صحت مند رہیں اور ہندوستان کو صحت مند رکھیں: انوراگ ٹھاکر

Posted On: 25 SEP 2021 11:13AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 25  ستمبر     مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے ’’آزادی کا امرت مہوتسو’’  اور  ‘‘فٹ انڈیا موومنٹ ’’ کے ایک حصے کے طور پر ، آج سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے تعاون سے لداخ پولیس کے زیر اہتمام 'دوسرے الٹیمیٹ لداخ سائیکلنگ چیلنج ' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

وزیر موصوف نے سائیکلنگ مقابلے کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ فٹ انڈیا موومنٹ کا محرک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو وژن ہے ۔ یہ پروگرام  ہندوستان کے لوگوں میں صحت مندی کے شعور کو تقویت بخشتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ سطح سمندر سے 11000 فٹ کی بلندی پر سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لینے والے لداخ کے نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھ کر بہت اچھا محسوس کررہے  ہیں۔ انہوں نے لداخ کے نوجوانوں کو سائیکلنگ مقابلے کو فروغ دے کر فٹ انڈیا مہم میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیر موصوف نے لداخ پولیس اور ایل اے ایچ ڈی سی کو فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت اس سائیکلنگ مقابلے کو فروغ دینے پر مبارکباد دی۔

فٹ انڈیا مہم کو فروغ دینے میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئےجناب ٹھاکر نے کہا "آئیے سائیکل  چلائیں، صحت مند رہیں ، اور ہندوستان کو صحت مند رکھیں۔ اگر ملک کے نوجوان صحت مند ہیں تو ہندوستان صحت مند ہے۔

وزیر موصوف نے ممبر پارلیمنٹ جناب جامیانگ سیرنگ نامگیال اور سی ای سی تاشی گیالسن کے ساتھ اس سائیکلنگ مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/yas1HGVZ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/yas2Z7D0.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-9389



(Release ID: 1758141) Visitor Counter : 132