PIB Headquarters
کووِڈ۔19 پر پی آئی بی کا بلیٹن
Posted On:
24 SEP 2021 5:07PM by PIB Delhi
- ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک84.15 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
- ایکٹیو معاملات مجموعی معاملات کے ایک فیصد سے بھی کم، فی الحال 0.89 فیصد کے بقدر؛ مارچ 2020 سے اب تک سب سے کم
- بھارت میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 300162؛ 188 دنوں میں سب سے کم
- گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31382 نئے معاملات سامنے آئے۔
- صحتیابی کی شرح 97.78 فیصد کے بقدر؛ مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے اعلیٰ شرح
- گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32542 مریضوں کے روبہ صحت ہونے کے ساتھ ہی روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد اضافے سے ہمکنار ہوکر 32848273 کے بقدر ہوگئی۔
- ہفتہ واری مثبت شرح (2.07فیصد) گذشتہ 91 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے۔
- یومیہ مثبت شرح (2.00فیصد) گذشتہ 25 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے
- اب تک مجموعی طور پر 55.99 کروڑ جانچیں کی گئی ہیں۔
|
#Unite2FightCorona#IndiaFightsCorona
PRESS INFORMATION BUREAU
MINISTRY OF INFORMATION & BROADCASTING
GOVERNMENT OF INDIA
کووِڈ۔19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال
بھارت میں مجموعی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطے نے 84 کروڑ کے سنگ میل کو عبور کیا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 لاکھ خوراکیں لگائی گئیں
صحتیابی کی شرح فی الوقت 97.78 فیصد کے بقدر
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31382 نئے معاملات درج کیے گئے
بھارت میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد(300162) مجموعی تعداد کا 0.89 فیصد کے بقدر ہے
ہفتہ واری مثبت شرح (2.07فیصد) گذشتہ 91 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے
آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7220642 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی بھارت میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطے نے 84 کروڑ (841518026)کے سنگ میل کو عبور کر لیا۔یہ سنگ میل 8233242 سیشنوں کے توسط سے حاصل کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی تعداد کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
حفظانِ صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,70,563
|
دوسری خوراک
|
88,01,251
|
ہراول کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,48,120
|
دوسری خوراک
|
1,47,20,755
|
18 سے 44 برس کی عمر کا گروپ
|
پہلی خوراک
|
34,09,34,722
|
دوسری خوراک
|
6,89,23,655
|
45 سے 59 برس کی عمر کا گروپ
|
پہلی خوراک
|
15,45,17,383
|
دوسری خوراک
|
7,22,23,600
|
60 برس سے زائد
|
پہلی خوراک
|
9,87,31,605
|
دوسری خوراک
|
5,39,46,372
|
میزان
|
84,15,18,026
|
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32542 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے لے کر اب تک) 32848273 کے بقدر ہوگئی ہے۔
نتیجتاً، بھارت میں صحتیابی کی شرح 97.78 فیصد کے بقدر ہے۔ صحتیابی کی یہ شرح مارچ 2020 سے اب تک سب سے اعلیٰ شرح ہے۔
مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کی جانے والی پائیدار اور باہمی تعاون پر مبنی کوششوں کے نتیجے میں یومیہ نئے معاملات 50000 سے کم درج کیے جا رہے ہیں او ریہ رجحان مسلسل 89 دنوں سے برقرار ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31382نئے معاملات درج کیے گئے۔
ایکٹیو معاملات کی تعداد فی الحال 300162 کے بقدر ہے۔ ایکٹیو معاملات کی تعداد مجموعی معاملات کی تعداد کا 0.89 فیصد کے بقدر ہے۔ بھارت میں مارچ 2020 سے اب تک کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1565696 جانچیں انجام دی گئیں۔ بھارت نے اب تک مجموعی طور پر 55.99 کروڑ سے زائد (559932709) انجام دی ہیں۔
اب جبکہ ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ واری مثبت شرح 2.07 کے بقدر ہے اور یہ گذشتہ 91 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے۔ یومیہ مثبت شرح 2.00 فیصد درج کی گئی ہے۔ یومیہ مثبت شرح گذشتہ 25 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے اور گذشتہ 108 دنوں سے 5 فیصد سے کم ہے۔
تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1757529
کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین صورتحال
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورتحال
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 81.39 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کرائی گئیں
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 4.23 کروڑ سے زائد بقیہ اور غیر استعمال شدہ خوراکیں موجود ہیں جبکہ تقریباً 86 لاکھ مزید خوراکیں فراہم کرائے جانے کے لئے تیار ہیں
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے جزو کے طور پر، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلاقیمت کووِڈٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کو آفاقی شکل دینے کے نئے مرحلے کے تحت، مرکزی حکومت ملک میں ٹیکہ مینوفیکچررس کے ذریعہ تیار کیے جا رہے ٹیکوں میں سے 75 فیصد ٹیکے خرید کر انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو (بلاقیمت) فراہم کرے گی۔
ٹیکے کی خوراکیں
|
(24 ستمبر 2021 تک)
|
فراہم کرائے گئے ٹیکے
|
81,39,33,785
|
فراہمی کے لئے تیار مزید ٹیکے
|
85,92,550
|
بقیہ دستیاب ٹیکے
|
4,23,43,720
|
اب تک 81.39 کروڑ سے زائد (813933785) ٹیکے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومت ہند (بلاقیمت ) اور راست ریاستی خریداری زمرے کے تحت فراہم کرائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، تقریباً 86 لاکھ (8592550) خوراکیں فراہم کرائے جانے کے لئے تیار ہیں۔
4.23 کروڑ (42343720) سے زائد بقیہ اور غیر استعمال شدہ کووِڈ ٹیکے کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس استعمال کے لیے موجود ہیں۔
تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1757523
اہم ٹوئیٹس
*****
ش ح ۔اب ن۔ م ف
U:9376
(Release ID: 1757908)
Visitor Counter : 173