نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریۂ ہند نے 20-2019 ء کے لئے نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ عطا کئے


نئے بھارت کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے میں نو جوانوں کو ایک یکسر تبدیلی والا رول ادا کرنا ہے : انوراگ ٹھاکر

Posted On: 24 SEP 2021 4:13PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،24 ستمبر / صدرِ جمہوریہ ہند  جناب رام ناتھ کووند نے آج یہاں  ایک ورچوئل تقریب میں سال 20-2019 ء کے لئے نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ عطا کئے ۔ نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر  اور نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت  جناب  نیستھ پرمانک نے نئی دلّی میں سشما سوراج بھون سے  تقریب میں شرکت کی ۔  اس موقع پر نو جوانوں کے امور کی سکریٹری  محترمہ اوشا شرما  ، کھیلوں کے سکریٹری  جناب روی متّل اور وزارت کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BMRO.jpg

 

          نیشنل سروس اسکیم ( این ایس ایس ) ایوارڈ  برائے 20-2019 ء  مختلف زمروں  جیسے یونیورسٹی  / +2 کاؤنسل  ، این ایس ایس یونٹ اور اُن کے پروگرام افسران  اور این ایس ایس رضا کاروں سمیت 42 لوگوں کو دیئے گئے ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ  اکثر کسی بھی انسان   کی زندگی کی بنیاد ، اُس کی طالب علمی کی زندگی پر تعمیر ہوتی ہے ۔ البتہ ، آموزش ایک پوری عمر چلنے والا عمل ہے لیکن بنیادی شخصیت  کا فروغ  طالب علمی کے زمانے سے شروع ہوتا ہے ۔ یہ وجہ ہے کہ وہ این ایس ایس کو  ایک نظریاتی اسکیم سمجھتے ہیں  ، جس کے ذریعے طلباء کو اپنے اسکول اور کالج کے دنوں سے ہی سماج اور ملک  کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PQLA.jpg

 

          اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نیشنل سروس اسکیم مہاتما گاندھی  کے صد سالہ یومِ پیدائش کے موقع پر 1969 ء میں قائم کی گئی تھی ، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت  کے لئے وقف کر دی تھی ۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہمارے نو جوان بھی  ذمہ دار شہری بنیں اور خود کو پہچانیں ۔ گاندھی جی کے مطابق خود کو جاننے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ خود کو  دوسروں  کی خدمت کے لئے وقف کر دیا جائے ۔ گاندھی جی کی زندگی  انسانی خدمت کی ایک منفرد مثال ہے ۔  ان کے نظریات اور خدمت کا جذبہ ہم سب کے لئے آج بھی تحریک  کا باعث ہیں ۔

          صدرِ جمہوریہ نے   ، اِس بات کو اجاگر کیا کہ کووڈ – 19 کے ابتدائی دور میں  ، جب تک کہ ماسک کی وسیع  پیداوار شروع نہیں ہوئی ، این ایس ایس نے 2 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ماسک بنائے اور ملک کے مختلف حصوں میں تقسیم کئے ۔ انہوں نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ این ایس ایس کے رضا کاروں نے ہیلپ لائن کے ذریعے لوگوں کو کووڈ سے متعلق  معلومات فراہم کی اور  بیداری پیدا کرنے اور راحت کی سرگرمیوں میں ضلع انتظامیہ  کی مدد کی ۔

          صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ پورے ملک میں آزادی کے 75 سال کا جشن  ، آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ این ایس ایس کے رضا کار   بھارت کی جدو جہدِ آزادی اور مجاہدینِ آزادی کے تعاون پر  ویبینار / سیمینار کا انعقا د کرکے مہوتسو میں اپنا تعاون کر رہے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ جدو جہد آزادی  کے بارے میں  معلومات فراہم کرنا  اور  مجاہدینِ آزادی  کے نظریات  کو وسعت دینا بھی قوم کی خدمت ہے ۔

Click here for President's Speech in Hindi

اس موقع پر ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے اپنے خطاب میں ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور این ایس ایس رضاکاروں اور افسران کو کووڈ  وباء  کے دوران لوگوں کی خدمت کرنے پر سراہا۔ انہوں نے دیہی ترقیاتی پروگراموں ، ٹیکہ کاری  مہموں ، خون کا عطیہ دینے کے کیمپوں اور قدرتی آفات میں ان کی بے لوث خدمات اور شراکت کی ستائش کی ۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے اس بات کو دوہرایا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور وہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر موصوف  نے زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان آگے آئیں اور دیہی علاقوں میں کام کریں ، جہاں انہیں  اصل  بھارت  اور اس کے مسائل کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ نوجوان معاشرے کے سب سے ترقی پسند طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور وزیر اعظم کے نئے ہندوستان کے خواب میں تبدیلی کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے ویژن ’ سب کا ساتھ،سب کا وکاس ، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ اور ’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘ کے نئے ، جدید اور متحد بھارت  کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AWWO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YI7A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UGTP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006XW9M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0079PSW.jpg

 

جناب انوراگ ٹھاکر نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ نوجوانوں نے خود کو ڈیجیٹل انڈیا ، اسکل انڈیا ، اسٹارٹ اَپ اور اسٹینڈ اَپ انڈیا جیسے سرکاری پروگراموں سے جوڑا ہے اور اپنی کوششوں کے لئے بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگی پیمانے  پر کام کر رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لئے ہنر مندی کے پروگراموں کی مدد سے دنیا کو سب سے بڑی ہنر مند افرادی قوت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کی یاد میں ’’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ کا حصہ بن کر عظیم رہنماؤں اور مجاہدینِ آزادی  کو خراج عقیدت پیش کریں۔

اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نیستھ پرمانک نے ایک پیغام میں ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ قوم کی تعمیر کے لئے اپنا بہترین کردار ادا  کریں۔ وزیر موصوف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نوجوان نئے بھارت  کے علمبردار ہوں گے۔

Click here for details of awardees.

این ایس ایس ایوارڈز،نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے سال 94-1993 ء  میں نیشنل سروس اسکیم کے سلور جوبلی سال کے موقع پر شروع کئے تھے ۔ ان ایوارڈز کا مقصد یونیورسٹیوں/کالجوں ، (+2) کونسلوں اور ہائر سیکنڈری ، این ایس ایس یونٹس اور ان کے پروگرام آفیسرز اور این ایس ایس رضا کاروں کی جانب سے کی گئی رضا کارانہ کمیونٹی سروس میں نمایاں شراکت کو تسلیم کرنا اور انعام دینا ہے ۔ یہ ایوارڈ ہر سال دیئے جاتے ہیں ۔

این ایس ایس ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے ، جسے سال 1969 ء میں شروع کیا گیا تھا ، جس کا بنیادی مقصد رضا کارانہ کمیونٹی سروس کے ذریعے طالب علم نوجوانوں کی شخصیت اور کردار کی نشوونما ہے ۔ این ایس ایس کا نظریہ ، مہاتما گاندھی کے نظریات پر منحصر ہے ۔ اسی مناسبت سے این ایس ایس کا کلیہ  ہے ، ’ میں نہیں ، بلکہ آپ ۔

مختصر یہ کہ این ایس ایس کے رضاکار سماجی اہمیت کے مسائل پر کام کرتے ہیں ، جو باقاعدہ اور خصوصی کیمپ سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار ہوتے رہتے ہیں۔  این ایس ایس رضا کار  (i) خواندگی اور تعلیم ، (ii) صحت ، خاندانی بہبود اور غذائیت ، (iii) ماحولیاتی تحفظ ، (iv) سماجی خدمت کے پروگرام ، (v) خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام ، (vi) ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے اقتصادی پروگرام ، (vii) آفات وغیرہ کے دوران بچاؤ اور راحت  جیسے سماجی اہمیت مسائل پر کام کرتے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  9362


(Release ID: 1757856) Visitor Counter : 266