صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے سال 2020-2019 کے لئے نیشنل سروس اسکیم ایوارڈز تقسیم کئے

Posted On: 24 SEP 2021 10:45AM by PIB Delhi

بھارت کے صدر مملکت جناب رام ناتھ کووند نے آج(24 ستمبر 2021) نیشنل سروس اسکیم ایوارڈز برائے سال 2020-2019 تقسیم کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ انسانی زندگی عمارت عموماً اس کی تعلیمی زندگی کی بنیادوں پر تعمیر کی جاتی ہے۔ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، تاہم  بنیادی شخصیت سازی کا عمل طالب علمی کی زمانےہی  سے شروع ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ این ایس ایس کو ایک بصیرت افروز منصوبہ تصور کرتے ہیں جس کے ذریعے طلبہ کو خود اپنے اسکول اور کالج کے دنوں میں اپنے معاشرے اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کاموقع فراہم ہوتا ہے۔

 اس بات کی طرف اشارہ کرتےہوئے  کہ نیشنل سروس اسکیم کا مقام 1969 میں مہاتما گاندھی پیدائش کے صد سالہ جشن کے موقع پر  عمل میں آیا تھا، صدر محترم نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔ ان کی تمنا تھی کہ ہمارے نوجوان ایک ذمہ دار شہری بنیں اور اپنی حیثیت کو پہچانیں۔گاندھی جی کے خیال میں اپنے آپ کو پہچاننے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی زندگی کو دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کردیا جائے۔ گاندھی جی کی زندگی انسانی خدمات کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔انسانی خدمت کے بارے میں ان کے تصورات اور ان کا جذبہ آج کے دور میں بھی ہمارے لئے ترغیب دینے والے اور معاونیت رکھنے والے ہیں۔

صدرمحترم نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ کووڈ-19 کے شروعاتی دور میں، جب بڑے پیمانے پر ماسکوں کی تیاری شروع نہیں ہوئی تھی، اس وقت این ایس ایس کے دریعہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ماسک تیار کئے گئے اور ملک کے مختلف حصوں میں تقسیم کئے گئے تھے۔انہوں نے اس کا بھی ذکر کیا کہ این ایس ایس کے  ادا کاروں نے ہیلپ لائن کے ذریعہ لوگوں کو کووڈ سے تعلق رکھنے والی معلومات فراہم کیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے آگاہی اور راحت سے متعلق سرگرمیوں میں اکثر ضلعوں میں انتظامیہ کی مدد بھی کی۔

صدر محترم نے بتایا کہ آزادی کے 75 ویں سال کو پورے ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منایاجارہا ہے۔انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ این ایس ایس کے رضا کار اس مہوتسو میں معاونت کررہے ہیں اور ہندوستانی تحریک آزادی اور ملک کو مجاہدین آزادی کی دین کے موضوع پر ویبنار/ سیمینار منعقد کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی اور مجاہدین آزادی کے خیالات سے آگاہی کی تشہیر کرنا بھی قوم کی ایک خدمت ہے۔

این ایس ایس انعامات کی شروعات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ذریعہ 1994-1993 میں نیشنل سروس اسکیم کی سلور جوبلی سال کے موقع پر کی گئی تھی۔ان انعامات کا مقصد یونیورسٹیوں ، کالجوں،(+2) کونسلوں اور سینئر سیکنڈری، این ایس ایس یونٹس/ پروگرام افسران اور این ایس ایس کے رضا کاروں کے ذریعہ کی گئی رضا کارانہ عوامی خدمت کی سمت میں نمایاں تعاون کا اعتراف کرنا اور ان پر انعامات دینا ہے۔

Click here to see President's Speech in Hindi

***********

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO. 9346


(Release ID: 1757631) Visitor Counter : 248