وزیراعظم کا دفتر
کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی آسٹریلیائی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات
Posted On:
24 SEP 2021 3:10AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 23 ستمبر 2021 کو واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں ہونے و الی کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر آسٹریلیائی وزیراعظم عزت مآب اسکاٹ ماریسن کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔
عالمی وبا کے بعد سے دونوں لیڈروں کے درمیان یہ ایسی پہلی میٹنگ تھی جس میں بذات خود شرکت کی گئی۔ وزیراعظم نریند رمودی اوران کے ہم منصب موریسن کے درمیان آخری دوطرفہ میٹنگ رہنماؤں کی ورچوئل چوٹی کانفرنس تھی جو 4 جون 2020 کو اس وقت منعقد ہوئی تھی جب ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان کلیدی شراکت داری کو جامع کلیدی شراکت داری کی حیثیت تک بڑھا دیا تھا ۔
میٹنگ کے درمیان، دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اہمیت کے بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں پر اطمینان کااظہار کیا جن میں ہندوستان اورآسٹریلیا کے وزرائے خارجہ اور وزائے دفاع کے درمیان حال ہی میں منعقد ہونے والی پہلی 2+2 میٹنگ شامل ہے۔
دونوں وزرائے اعظم نے جون 2020 میں ہونے وا لی رہنماؤں کی ورچوئل چوٹی کانفرنس کے بعد سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی بہبودی اورایک کھلے، آزاد، خوشحال اور قانون پر مبنی ہند ۔ بحرالکاہل خطے کے اپنے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھانے کی سمت میں نزدیکی تعاون کو جاری رکھنے کا پختہ عہد کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ جامع اقتصادی کوآپریشن معاہدے (سی ای سی اے) پر جاری مذاکرات کے حوالے سے اطمینان کااظہار کیا۔ اسی تناظر میں، انہوں نے وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے ہندوستان کے لئے خصوصی تجارتی نمائندے کی حیثیت سے سابق آسٹریلیائی وزیراعظم جناب ٹونی ایبٹ کے ہندوستانی دورے پر بھی خوشی کااظہار کیا ساتھ ہی انہوں نے دسمبر 2021 تک ہونے والے ایک معاہدہ کے حوالے سے جلد نتائج کی برآمدگی کے اعلان کے لئے بھی اپنے عزم کااظہار کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے عالمی برادری پر ہنگامی بنیادوں پر موسومیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے زور دیا۔ اس سلسلے میں، وزیراعظم جناب مودی نے ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک وسیع تر مذاکرات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صاف شفاف ٹکنالوجیوں کی فراہمی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رزرائے اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چونکہ دونوں ملک خطے کی فعال جموریتیں ہیں ، اس لئے دونوں ملکوں کو عالمی وبا کے بعد پیدا ہونے والے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے ، مل جل کر اقدامات کرنے چاہئیں جن میں سپلائی چین میں لچک داری پیدا کرنا بھی شامل ہے۔
دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا کی معیشت اور معاشرے کے لئے ہندوستانی برادری کے زبردست تعاون کی بھی ستائش کی اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لئے طور طریقوں پر بھی تبادلہ ٔ خیال کیا۔
وزیراعظم جناب مودی نے ایک بار پھر سے اپنے ہم منصب جناب موریسن کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
**************
)ش ح - س ب۔رض(
U. NO. 9339
(Release ID: 1757603)
Visitor Counter : 290
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam