صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 84کروڑ کے نشانے کے پار
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے
فی الوقت صحت یابیوں کی شرح 97.78 فیصد
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31382 نئے معاملات درج کئے گئے
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد (300162) ہے جو کہ کل کیسوں کی مجموعی تعداد کا0.89 فیصد ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(2.07) فیصد ہےجو کہ پچھلے 91 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے
Posted On:
24 SEP 2021 9:32AM by PIB Delhi
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7220642 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 84 کروڑ (841518026) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے 8233242سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:
حضظان صحت سے متعلق کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,70,563
|
دوسری خوراک
|
88,01,251
|
صف اول کے صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,48,120
|
دوسری خوراک
|
1,47,20,755
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
34,09,34,722
|
دوسری خوراک
|
6,89,23,655
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
15,45,17,383
|
دوسری خوراک
|
7,22,23,600
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
9,87,31,605
|
دوسری خوراک
|
5,39,46,372
|
میزان
|
84,15,18,026
|
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32542 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 32848273 تک پہنچ گئی۔
اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 97.78فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 89دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31382 نئے معاملات درج کئے گئے۔
اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد300162ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.89فیصد ہے۔ مارچ 2020 کے بعدسے مریضوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔
ملک بھر میں ٹیسٹوں کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1565696 ٹیسٹ کئے گئے۔
ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 55.99 کروڑ سے زیادہ (559932709 ) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ مثبت معاملات کی شرح 2.07 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 91 دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 2.00 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار24 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 108 دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔
****************
( ش ح۔ ع م۔ف ر)
U.No. 9344
(Release ID: 1757590)
Visitor Counter : 241