اسٹیل کی وزارت
فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں عوامی سیکٹر کی مرکزی اسٹیل صنعتوں کی کاروباری حکمت عملی کا جائزہ لیا
سی پی ایس ای سے قومی اہمیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں تعاون دینے پر زور دیا
Posted On:
21 SEP 2021 6:05PM by PIB Delhi
فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرکاش سنگھ نےآج عوامی سیکٹر کی مرکزی اسٹیل صنعتوں (سی پی ایس ای)کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرز (سی ایم ڈی) کے ساتھ اُن کی کاروباری حکمت عملیوں اور مستقبل کے منصبوں کے جائزے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ وزیر موصوف نے مستقبل کی توسیع ؍تکسیری منصوبوں کے ضمن میں کمپنیوں کے روڈ میپ سمیت اُن کے ذریعے اپنائی گئی کاروباری اور فروخت کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں فولاد اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کُلستے اور سیکریٹری (فولاد) جناب پردیپ کمار ترپاٹھی بھی موجود تھے۔
وزیر فولاد کو متعلقہ سی پی ایس سی نے اپنی مختلف مصنوعات کے لئے گھریلو اور ساتھ ہی برآمداتی بازار کے لئے کاروباری حکمت عملیوں کی معلومات فراہم کی۔ وزیر محترم نے فولاد سی پی ایس ای کو سب سے زیادہ کاروباری حکمت عملیوں کی تعمیر کے لئے اپنی مختلف مصنوعات کے لئے ڈیمانڈ ، سپلائی، قیمتوں کے تعین کا رجحان، مسابقت کی سطح وغیرہ میں تبدیلی کے لئے ریئل ٹائم تجزیے کی خاطر ایک سسٹم قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اِن صنعتوں کو اپنی مصنوعات کے وسیع پیمانے پر کاروبار کا مشورہ دیا۔ فولاد کے وزیر نے سی پی ایس ای کے ذریعے قومی اہمیت کے موجودہ اور مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر اہم پروجیکٹوں میں صدق دل سے تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اِن میں بھارت مالا، ساگر مالا، سڑک پروجیکٹ، ریلوے کے خاص فریٹ کوریڈور ، باندھ تعمیر اور توانائی شعبے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے سی پی ایس ای کو مشورہ دیا کہ وہ مصنوعات کی برانڈنگ پر زیادہ زور دیں اور اپنی مصنوعات کو مقبول بنانے کے لئے تمام دستیاب تشہیری مواقع کا استعمال کریں۔وزیر موصوف نے کمپنیوں کو ڈیلروں؍تقسیم کاروں ، ایجنٹوں، گاہکوں وغیرہ کے ساتھ مسلسل خود کو جوڑنے اور چھوٹے قصبات؍شہروں اور گاؤں میں عام آدمی تک اپنی رسائی بڑھانے کی سمت میں کام کرنے کی ہدایت کی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9237)
(Release ID: 1756888)
Visitor Counter : 155