صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے مجموعی طور پر79  کروڑافراد کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا سنگ میل طے کرلیا ہے


گذشتہ 24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ 2.5 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح سردست  97.65  فیصد  ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 35,662  نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں  فی الحال(3,40,639)مریض زیر علاج ہیں، جومجموعی معاملوں کا 1.02 فیصد ہیں

ہفتہ واری مثبت معاملوں کی شرح (2.02 فیصد) ہے، جو پچھلے 85دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 18 SEP 2021 1:53PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،18 ستمبر، 2021/

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2.5 کروڑ ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ، بھارت نے79 کروڑ (79,42,87,699) آبادی کی کووڈ -19 ٹیکہ کاری کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

 آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق کل ٹیکہ کاری کی تعداد 2.15 کروڑ ہے، جبکہ ریاستوں کی جانب سے درج رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیکہ کاری  کی تعداد 2.5 کروڑ سے زیادہ ہے۔ ٹیکہ کاری کی  اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں78,49,738سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,67,858

دوسری خوراک

86,96,165

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,43,570

دوسری خوراک

1,44,00,387

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

32,12,63,332

دوسری خوراک

5,62,22,452

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

14,93,59,311

دوسری خوراک

6,77,70,267

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,61,06,803

دوسری خوراک

5,17,57,554

مجموعی تعداد

79,42,87,699

 

ملک کی اس زبردست کامیابی پر  مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنےایک ٹوئیٹ میں کہا:

’’آج کی ریکارڈ تعداد میں ٹیکہ کاری پرہر ایک ہندوستانی کو فخر ہےْ‘‘      

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HVFX.png

وزیر صحت جناب من سکھ منڈاویا نے بھی  اس ریکارڈ حصولیابی کےلئے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔  اس کامیابی کو انھوں نے  ملک بھر کےطبی کارکنان کے نام وقف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033DMW.png

پچھلے 24 گھنٹے میں 33,798 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,26,32,222ہوگئی ہے۔

جس کےنتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح  فی الحال 97.65 فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046DSX.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 83ویں دن 50,000 سے  بھی کم یومیہ نئے کیس درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 35,662 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005D4W2.jpg

 زیر علاج مریضوں کی تعداد سردست 3,40,639ہے۔ ملک بھر میں زیر علاج مریض، مجموعی  مثبت معاملوں کا 1.02 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069PUH.jpg

مجموعی طور پر 14,48,833 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک55.07 کروڑ سے زیادہ (55,07,80,273) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 2.02 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ85 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 2.46فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 19 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل 102 دنوں سے  یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AB1V.jpg

 

*****

 

 

ش ح۔ ن ر (19.09.2021)

U NO:9154



(Release ID: 1756219) Visitor Counter : 164