وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے نے ممبئی میں ایک جانے مانے اداکار کے کئی ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق لکھنؤ میں قائم صنعتی گروپ کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ ممبئی ، لکھنؤ، کانپور ، جے پور ، دہلی اور گڑگاؤں پر محیط مجموعی 28 ٹھکانوں میں تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی
Posted On:
18 SEP 2021 12:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی 18 ستمبر 2021: اداکار اور اس کے ساتھیوں کے ٹھکانوں سے ٹیکس چوری سے متعلق غیر قانونی دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔ اداکار کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ اپنی بنا حساب کتاب کی آمدنی کو کئی فرضی اداروں کے ذریعہ بنا سکیورٹی والے قرضوں کی شکل میں چلاتا تھا۔ اب تک کی چھان بین میں اس طرح کے 20 اداروں کا پتہ چلا ہے اور اس ہیرا پھیر ی میں شامل فرضی اداروں اور افراد نے قبول کرلیا ہے کہ انھوں نے فرضی اندراج کئے تھے۔ ان لوگوں نے قبول کرلیا ہے کہ انھوں نے نقد رقومات کے بدلے چیک جاری کئے۔ اس طرح کے بھی ثبوت ملے ہیں کہ ٹیکس چوری کے لئے حساب کتاب میں پیشہ ورانہ رسیدوں کو غلط طور پر قرض بنا کر دکھایا گیا۔ ان بوگس قرضوں کو سرمایہ کاری کرنے اور جائیدادیں خریدنے کے لئے استعمال کئے جانے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔ اب تک ٹیکس سے بچائی گئی رقومات 20 کروڑ روپے سے زیادہ برآمد کی گئی ہیں۔
اداکار کے ذریعہ 21 جولائی 2020 کو وضع کردہ چیریٹی فاؤنڈیشن نے 1.04.2021 سے اب تک 18.94 کروڑ روپے بطور عطیات وصول کئے ۔ ان میں سے اس نے تقریبا 1.9 کروڑ روپے فلاحی کاموں میں خرچ کئے اور باقی سترہ کروڑ روپے فاؤنڈیشن کے کھاتے میں اب تک یوں ہی پڑے ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 2.1 کروڑ روپے فاؤنڈیشن نے FCRA ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم پر غیر ملکی عطیہ گزاروں سے اکھٹا کئے۔
لکھنؤ میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق ایک گروپ کے ٹھکانوں پر بھی بہ یک وقت چھاپے مارے گئے جس میں مذکورہ اداکار جائیدادوں کی خریدوفروخت کے مشترکہ منصوبے میں شامل ہوا اور کافی بڑی رقمیں اس میں لگائیں۔ لکھنؤ میں تاشی کی اس کارروائی میں ٹیکس چوری اور حساب کتاب میں ہیرا پھیر کے ثبوت ملے ہیں۔
تلاشی سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ گروپ ذیلی ٹھیکوں کے بوگس بلوں کے ذریعہ رقومات میں دھاندلیاں کیں۔ اس طرح کے فرضی ٹھیکوں میں اب تک کی جانکاری کے مطابق 65 کروڑ روپے کی خردبرد کی گئی۔ بنا حساب کتاب کے اخراجات، کباڑی کی فروخت اور بنا حساب کتاب کی رقومات کے لین دین کے ڈیجیٹل ثبوت وشواہد ملے ہیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مذکورہ بنیادی ڈھانچے کی کمپنی نے جے پور میں قائم بنیادی ڈھانچے کی ایک کمپنی کے ساتھ 175 کروڑ روپے کا مشکوک لین دین کیا ٹیکس چوری کی مجموعی رقومات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہے۔
چھاپوں کے دوران 1.8 کروڑ روپے نقد برآمد کئے گئے اور گیارہ لاکروں کو زیر امتناع رکھا گیا ہے۔
تلاشی کی کارروائی جاری ہے اور چھان بین چل رہی ہے۔
****
U.No:9137
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1756078)
Visitor Counter : 233