وزارات ثقافت

وزیراعظم کو موصول ہوئے  تحفوں اور یادگاروں  کی  ای-نیلامی کا تیسرا ایڈیشن آج سے شروع ہوا


ای-نیلامی 7 اکتوبر 2021 تک کھلی رہے گی

ای-نیلامی سے ہونے والی انکم سے ہونےو الی آمدنی نمامی گنگے مہم کو دی جائے گی

Posted On: 17 SEP 2021 4:38PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • ای-نیلامی کے اس مرحلے میں تقریباً 1330 یادگاری علامات  کی ای بولیاں لگائی جارہی ہیں۔
  • شخص /تنظیم ویٹ سائٹhttps://pmmementos.gov.in کے  ذریعہ سے ای-نیلامی میں حصہ لے سکتےہیں۔
  • نیلامی کی اہم  خصوصیت ٹوکیو2020 پیرا اولمپک  کھیلوں اور ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں کے فاتحین کے ذریعہ وزیراعظم کو تحفے میں دیئے گئے اسپورٹس گیئر اور آلات ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کو پیش کئے گئے معروف اور یادگار تحفوں کی ای-نیلامی کا تیسرا یڈیشن 17 ستمبر سے 7 اکتوبر 2021 تک ویب پورٹل https://pmmementos.gov.in. کے  ذریعہ سے منعقد کیا جارہا ہے۔  یادگار  نشانوں میں ٹوکیو 2020 پیرا اولمپک کھیلوں  اور ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں کے فاتحین کے ذریعہ  وزیراعظم کو تحفے میں دیئے گئے اسپورٹس گیئر اور آلات  شامل ہیں۔ دیگر دلچسپ  فن پاروں میں ایودھیا رامندر کی قدرتی ، چار دھام،  رودراکش کنونشن سینٹر،  مورتی ماڈل،  پنٹنگ،  اور کپڑے شامل ہیں۔

ای-نیلامی کے  اس مرحلے میں ، تقریباً 1330یادگاروں کی  ای نیلامی کی جارہی ہے۔ ٹوکیو 2020 پیرا اولمپک  کھیلوں میں  سونے کا تمغہ جیتنے والے فاتح  سمت انٹل اور ٹوکیو  2020 اولمپک کھیلوں میں نیرج چوپڑا کے ذریعہ استعمال کئےجانے والے  بھالے سب سے زیادہ  بنیادی قیمت والا آئیٹم ہے۔ ان میں سے  ہر ایک آئیٹم کی بنیادی قیمت  ایک کروڑ روپے ہے۔  سب سےزیادہ کم قیمت والی  شے ایک چھوٹے سائز کا سجاوٹی ہاتھی ہے جس کی قیمت 200 روپے ہے۔

مرکزی وزیر ثقافت نے ایک ٹوئٹ میں اس نیلامی کی  اطلاع دی۔

کچھ دیگر اشیاء لولینا بیرگوہین  کے ذریعہ استعمال کئے گئے  باکسنگ دستانے جو نیلے رنگ کے ہیں، اور نیچے کی طرف  اسٹریپ ہینڈل ہیں اور اس پر کھلاڑی  نے خود دستخط کئے ہیں،  انہیں بھی  نیلامی کے لئے  رکھا گیا ہے۔ پیرا اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے فاتح  کرشن ناگر کے ذریعہ دستخط کئے گئے  بیڈمنٹن ریکٹ کی بھی  بولی لگائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ  ایک ٹیبل  ٹینس ریکٹ  بھی ہے ، جو ٹوکیو 2020 کھیلوں کی  چاندی کے تمغے بھاونا پٹیل کے ذریعہ دستخط کئے گئے ہیں۔  اس استعمال ٹوکیو 2020 پیرا المپک کھیلوں میں  شامل  بھاونا پٹیل کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 Persons/organizations can participate in the e -Auction through the website: https://pmmementos.gov.inbetween 17th September and 7th October, 2021.

شخص/تنظیم ویٹ سائٹhttps://pmmementos.gov.in ۔ 17 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان ای نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ای -نیلامی سے حاصل شدہ  رقم گنگا ندی کے تحفظ اور کایاکلپ کے مقصد سے نمامی گنگے مہم کو پیش کی جائے گی۔  جناب نریندر مودی ہندستان کی  پہلے وزیراعظم ہیں ، جنہیں ’’نمامی گنگے‘ کے ملک کی جیون ریکھا-گنگا ندی کے تحفظ کے نیک کام کے لئے ملنے والی سبھی تحفوں کو نیلامی کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اکثر گنگا ندی کو ملک کے ثقافتی  فخر اور اور آستھا کی  علامت کے طور پر  عقیدت مندی کی  شکل میں بیان کیا گیاہے۔ وزیراعظم نے زیادہ تر موقعوں پر گنگا کو ملک کی ثقافتی شان اور عقیدت کے طور پر دیکھا ہے بلکہ  اتراکھنڈ کے  گومکھ کے مقام سے لے کر مغربی بنگال  میں سمندر ملنے تک گنگا ندی کو  ملک کی آدھی  آبادی کے  زندگی کی علامت اور خوشحالی کی بنیاد بتایا ہے۔

اہم یادگاری علامتیں کی فہرست اور تفصیلات دیکھنے کے لئے  یہاں کلک کریں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9115

 



(Release ID: 1755954) Visitor Counter : 198