بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

کوچن شپ یارڈ لمیٹیڈ میں ہندی پکھواڑے کاانعقاد

Posted On: 17 SEP 2021 3:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17ستمبر 2021/کوچن شپ یارڈ لمیٹیڈ (سی ایس ایل)  میں 14 سے 28 ستمبر 2021 تک چلنے والے ہندی پکھواڑے کے دوران کارکنان، تربیت لینے والوں، کانٹریکٹ پر کام کرنے والے  کارکنان  کے لئے متعدد  مقابلوں کا  انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سال کے انقعاد کا موضوع  ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ ہے۔

سی ایس ایل اور دیگر اکائیوں کے تمام کارکنان کے درمیان 14 ستمبر 2021 کو ہندی سوال جواب  مقابلے کا  اہتمام کیا گیا۔ کل 96 کارکنان نے اس پروگرام میں سرگرم طور سے  حصہ لیا۔ اس سوال جواب پروگرام کا  اہم مقصد کارکنان کے درمیان  قومی زبان اور آزاد ہندستان کے بارے میں عام  بیداری  پھیلانا تھا۔

مورخہ16 ستمبر 2021 کو ہندی خوشخطی مقابلہ میں تقریباً 45 کارکنان نے سرگرمی سے  حصہ لیا ۔  اس پروگرام میں آزادی کا امرت  مہوتسو موضوع پر مختصراً  لیکچر یا بات چیت کے ساتھ  خوشخطی مقابلے کا  انعقاد کیا گیا تھا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9113

 



(Release ID: 1755915) Visitor Counter : 140