بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت  کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ الکا ننگیا اروڑا ، نے بطور سی ایم ڈی ، این ایس آئی سی کا چارج سنبھالا

Posted On: 17 SEP 2021 11:46AM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BBS4.jpg

محترمہ الکا ننگیا اروڑا ، آئی ڈی اے ایس (91) نے 14؍ستمبر 2021 کو چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) ، نیشنل سمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی) کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔اس موقع پر ، انہوں نے این ایس آئی سی کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی اور تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ 2021-22 کے دوران اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھیں۔ محترمہ الکا اروڑہ انڈسٹری کی تجربہ کار ہیں جو ملک بھر میں متنوع سرگرمیوں میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔محترمہ الکا اروڑا چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعت کی وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری کی خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور انہوں نے حکومت ہند میں اہم عہدوں پر بھی کام کیا ہے جیسے ایڈیشنل کمشنر دستکاری ، وزارت ٹیکسٹائل ، منیجنگ ڈائریکٹر ، کاٹیج ایمپوریم ، اور انٹیگریٹڈ فنانشل ایڈوائزر ویسٹرن ایئر کمانڈ (سبروٹو پارک) اور ایف اے آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر)۔ وہ بحریہ کے ساتھ مالیاتی مشیر نیول ڈاک یارڈ اور جوائنٹ کنٹرولر ڈیفنس اکاؤنٹس ممبئی اور مشرقی کمان آرمی کولکاتہ میں ایف اے کی حیثیت سے اپنی گونا گوں صلاحیتوں کے ساتھ خدمات انجام دے چکی ہیں۔

**************

 

ش ح -  س ک

U. NO. 9100

 



(Release ID: 1755682) Visitor Counter : 219