نیتی آیوگ

اٹل اختراعی مشن ڈیسالٹ سسٹمز کے ساتھ شراکت داری میں اختراع کو مزید تقویت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے

Posted On: 16 SEP 2021 2:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 ستمبر 2021:

نیتی آیوگ کا اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) ڈسالٹ سسٹمز کے ساتھ شراکت داری میں ملک بھر میں اختراع اور صنعت کاری کے ایکو نظام کو ترقی دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اس سلسلے میں بھارت میں اے آئی ایم پروگراموں اور اے آئی ایم مستفیدین کی مختلف موجودہ اور مستقبل کی پہل قدمیوں کی حمایت کرنے کے لئے ایک ورچووَل تقریب کے دوران ایک مفاہمتی عرضداشت (ایس او آئی)پر دستخط کیے گئے۔

اس ایس او آئی کے تحت ڈیسالٹ سسٹمز اٹل اختراعی تجربہ گاہوں (اے ٹی ایل)، اے آئی ایم انکیوبیٹرس (اے آئی سی اور ای آئی سی)، اٹل برادری اختراعی مراکز (اے سی آئی سی)، اٹل نیو انڈیا چیلنج (اے این آئی سی) کے تحت ضمانتوں، اور چھوٹی صنعتوں کے لئے اٹل تحقیق اور اختراع (اے آر آئی ایس ای) سمیت اے ایم آئی مستفیدین کو تعاون اور فروغ دے گا۔

آرزومند صنعت کاروں کے درمیان اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دینے کےمقصد سے یہ پروگرام معاشرے میں ڈسرپٹیو اننوویشن میں تیزی لانے کے لئے ایک کھلی اختراعی امداد کے لئے ایک عمل انگیز کے طور پر کام کرے گا۔

ایس او آئی میں ڈیسالٹ اور نیتی آیوگ کے اٹل اختراع مشن (اے آئی ایم) کے درمیان رابطے کے چھ پہلو ہیں۔ ان میں منتخبہ اے آئی ایم اسٹارٹ اپ کے لئے ڈیسالٹ سسٹمز کے تھری ڈی ایکسپیرئینس تجربہ گاہ اسٹارٹ اپ ایکسلیریشن پروگرام تک رسائی، منتخبہ اے آئی ایم اسٹارٹ اپ کو ان کی مصنوعات کی اہلیت سازی کے لئے سرپرستی؛ تھری ڈی ایکسپیرئینس تجربہ گاہ سے متعلق عالمی برادری کی منتخبہ اے آئی ایم اسٹارٹ اپ تک رسائی؛ ڈیسالٹ سسٹمز اسٹارٹ اپس عالمی صارفین، شراکت داروں اور تکنالوجی معاونین کے ساتھ جب کبھی بھی موقع ملے تب منتخبہ اے آئی ایم اسٹارٹ اپس کا صنعتی دنیا سے رابطہ؛ ڈیسالٹ سسٹمز کے قومی اور عالمی پروگراموں میں منتخبہ اے آئی ایم اسٹارٹ اپ کی شراکت داری کے ساتھ ہی تنظیم اور مشترکہ پروگراموں میں شراکت داری، ہیکاتھن، اے آئی ایم اور نیتی آیوگ کے ساتھ چنوتیاں شامل ہیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اٹل اختراعی مشن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ ڈیسالٹ کے ساتھ شراکت داری ہر طرح سے ایک منافع بخش شراکت داری  ہے اور یہ ملک میں تمام مستفیدین کے لئے اے آئی ایم کے ایکو نظام کی توسیع کے عمل کو آگے بڑھاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ پہل قدمی منتخبہ بھارتی اسٹارٹ اپس کے لئے نئے مواقع لے کر آئے گی کیونکہ اس سے انہیں ڈیسالٹ سسٹمز کے عالمی اسٹارٹ ایکو نظام، ان کے ایکسلریٹر پروگرام اور ساتھیوں، صنعتی ماہرین، انجینئروں کے ساتھ جڑنے اور تھری ڈی ایکسپیرئینس تجربہ گاہ کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہی کہنا ہوگا کہ میں اس کی اسٹارٹ اپس میں تیزی لانے کی صلاحیت اور دنیا بھر میں برادری کے ساتھ جڑنے سے بہت پرجوش ہوں۔‘‘

ڈیسالٹ سسٹمز، بھارت کے منیجنگ ڈائرکٹر دیپک این جی نے اپنے خیالات ساجھا کرتے ہوئے کہا کہ اٹل اختراعی مشن (آئی ایم) کے ساتھ ہمارا ربط ایک ایسے طویل المدت رشتے کا آغاز ہے جو ملک میں پروڈیوسروں ، اختراع کاروں کے ایکونظام کو نشو و نما دینے کے لئے ڈیسالٹ کی عہدبستگی کو تعاون فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’اے آئی ایم کے ساتھ ہمارا ربط ہمارے مشترکہ مقاصد کو اور مضبوط کرے گا کہ کیسے ہم اسٹارٹ اپ تکنالوجی اور حکومت کے ذریعہ پیش کیے گئے صنعت کے بہترین طور طریقوں اور پالیسیوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ، ’’ہماری تھری ڈی ایکسپیرئینس تجربہ گاہ برقی موٹرگاڑی، بیٹری اور چارجنگ بنیادی ڈھانچے، طبی آلات، توانائی اور اشیاء جیسے نئے شعبوں میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ اور یہاں تک کہ مستقبل کی صنعت کے لئے دائمی حل فراہم کرنے والے کفایت شعار اختراع کاروں کے لئے تکنالوجی اور کمیونٹی تک رسائی فراہم کرے گی۔‘‘

 

*******

 

ش ح ۔ ا ب ن۔ س ا

U-9074



(Release ID: 1755615) Visitor Counter : 183