بجلی کی وزارت

15 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کے دوران توانائی کے وزرا کی ملاقات

Posted On: 16 SEP 2021 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:16؍ستمبر2021:

 

15 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس  میں آج توانائی کے وزرا کی ورچوئل میٹنگ کی گئی۔ بجلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے بھارت کی طرف سے وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y7PF.jpg

 

میٹنگ کا موضوع ،’’ وی کیئر ، وی پریپیئر ، وی پروسپر ‘‘ ہے، جس کا ہدف توانائی کی سیکورٹی اور توانائی  ٹرانزیشن  کے ہدف کو آگے بڑھانے میں آسیان ملکوں کی کوششوں  کو کوآرڈینیٹ کرنا ہے، جس سے ہمارے خطے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

 

p2.jpg

 

بھارت نے تصدیق کی ہے کہ آسیان ہمارے لئے انتہائی اہم خطہ ہے۔ آسیان کے ساتھ رابطہ بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی اور حکمت عملی کا ایک اہم عنصر رہا ہے اور رہے گا؛ ایکٹنگ ایسٹ اب بھارت کے انڈو-پیسیفک وژن کا ایک مرکزی عنصر ہے۔

جناب کرشن پال گرجر نے بھارتی توانائی ٹرانزیشن منصوبے، پالیسیوں ، چیلنجوں اور ڈی کاربونائزیشن کی سمت میں کوششوں کی ایک مختصر تفصیل پیش کی۔

 

***********

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9081)

 



(Release ID: 1755565) Visitor Counter : 146