بجلی کی وزارت
پی ایف سی نے ہندوستان کا پہلا یورو گرین بانڈ جاری کیا
Posted On:
16 SEP 2021 12:58PM by PIB Delhi
پاور فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی)، پاور سیکٹر کی معروف این بی ایف سی ، نے 13.09.2021 کو اپنا پہلا یورو 300 ملین 7 سالہ یورو بانڈ جاری کیا ہے۔ حاصل شدہ1.841 فیصد کی قیمت – یورومنڈیوں میں کسی بھارتی اجرا کار کے ذریعہ لگائی گئی ابتدائی سب سے کم رقم ہے۔
یہ بھارت کی طرف سے یورو کے نام سے گرین بانڈ کا پہلا اجرا ہے۔ مزید یہ کہ یہ کسی بھارتی این بی ایف سی کی طرف سے پہلا یورو جاری کرنے اور 2017 کے بعد بھارت کی طرف سے پہلا یورو بانڈ جاری کرنے کا خاص موقع ہے۔
ایشیا اور یورپ کے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے جاری ہونے والے شرکت سے 82 کھاتوں کے ساتھ اس اجراء کو 2.65 گنا زیادہ بار اوور سبسکرائب کیا گیا۔
**************
ش ح - س ک
U. NO. 9067
(Release ID: 1755400)
Visitor Counter : 232