وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت 17 ستمبر سے وزیراعظم کو موصول ہونے والے تحائف اور یاد گاری نشان کی ای- نیلامی کا اہتمام کر رہی ہے


ای- نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے مشن میں صرف کی جائے گی

Posted On: 16 SEP 2021 1:16PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • یادگاری نشانوں میں کھیلوں کے سازو سامان اور تمغہ جیتنے والے اولمپین اور پیرالمپین کی بیش قیمتی اشیاء ، ایودھیا رام مندر کی نقل وغیرہ شامل ہیں۔
  • افراد/ادارے 17 ستمبرسے 07 اکتوبر،2021 کے درمیان ویب سائٹ https://pmmementos.gov.inکے ذریعےای نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

وزارت ثقافت ، حکومت ہند ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو موصول ہونے والے تحائف اوریادگاری نشانوں کی ای نیلامی کا اہتمام کر رہی ہے۔یاد گاری نشانوں میں تمغہ جیتنے والے اولمپین اور پیرالمپین کے کھیلوں کے سازو سامان،ان سے ہی متعلق قیمتی اشیاء، ایودھیا رام مندر کی نقل ، چاردھام ، رودراکش کنونشن سینٹر ، ماڈلس ، مجسمے ، پینٹنگز ، انگ وستر وغیرہ شامل ہیں۔

افراد/ادارے 17 ستمبرسے 07 اکتوبر،2021 کے درمیان ویب سائٹ https://pmmementos.gov.inکے ذریعےای نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ای نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے مشن میں خرچ کی  جائے گی جس کا مقصد گنگا کومکمل طور پر تحفظ فراہم کرنا اور اسے از سر نو زندہ کرنا ہے۔

**************

 

 

ش ح -  س ک

U. NO. 9068


(Release ID: 1755392) Visitor Counter : 209