جل شکتی وزارت
مرکزی وزیر جل شکتی جل جیون مشن پر 8 شمال مشرقی ریاستوں کے پی ایچ ای ڈی وزرا کی کانفرنس کی صدارت کریں گے
ریاستوں میں جل جیون مشن کے تیزی سے نفاذ کے تمام پہلوؤں پر جامع بحث کرنے کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد
مرکزی حکومت کی پوری توجہ شمال مشرقی رایستوں کی ہمہ جہت ترقی پر ہے
22-2021میں 8 شمال مشرقی ریاستوں کو جے جے ایم کے تحت مرکزی گرانٹ کے طور پر 9،262 کروڑ روپے مختص کئے گئے
Posted On:
15 SEP 2021 1:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15ستمبر 2021/ مرکزی وزیر جل شکتی جناب گجندر سنگھ شیخاوت 16 ستمبر 2021 کو جل جیون مشن (جے جے ایم) پرشمال مشرقی ریاستوں کے پبلک ہیلتھ انجنئرنگ ڈپارٹمنٹ (پی ایچ ای ڈی) کے وزرا کی ایک روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام آسام ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج، گوہاٹی میں کیا جائے گا جس میں تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں کے پی ایچ اے ڈی انچارج وزراء اور سینئر افسران شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت ، اس علاقے میں عمل درآمد اور منصوبہ بندی اور مستقبل میں اس ہدف کے حصول کے لئے منعقد کی جارہی ہے تاکہ شمال مشرقی ریاستوں کے باقی گھروں کو جلد سے جلد نل کا پانی مل سکے۔ یہ کانفرنس کووڈ سے متعلق تمام پروٹوکول کے بعد براہ راست نشر کی جائے گی تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز ریاستوں کے پی ایچ ای ڈی کےکے چیف /اسسٹنٹ جونیئر انجینئرس اس تبادلہ خیال سے فائدہ اٹھاسکیں۔
جل جیون مشن مرکزی حکومت کی ایک پائلٹ اسکیم ہے جو پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) ، جل شکتی کی وزارت نے ریاستوں کے ساتھ شراکت میں نافذ کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل کے پانی تک رسائی حاصل ہوسکے تاکہ سال 2024 تک ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر میں نل کے پانی کی فراہمی کی جاسکے۔ مرکز اور شمال مشرقی ریاستوں کےدرمیان اس کی حصہ داری 90:10 ہے۔
ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی مرکزی حکومت کی توجہ کا مرکز ہے اور ان ریاستوں کی ہمہ جہت ترقی کو تیز کرنے کے لئے مالی سال 22-2021 کے دوران 9262 کروڑ روپے مرکزی گرانٹ کے طور پر شمال مشرقی ریاستوں کو جل جیون مشن کے لئے الاٹ کردیے گیے ہے۔
اس مشکل وقت میں شمال مشرقی ریاستوں کے دیہی علاقوں کو نل کے پانی کی فراہمی کے دوران اضافہ شدہ فنڈز کی تقسیم سے خطے کی معیشت کو فروغ ملے گا۔
اس کانفرنس کی توجہ پروگرام کے نفاذ، حکمت عملی، منصوبہ بندی، اب تک کی پیش رفت، وقت کی پابندی کے ساتھ ہدف کے حصول کے لئے عمل درآمد کی رفتار کو تیز کرنے کے طریقے سے متعلق مختلف امور پر ہوگی۔
مرکزی وزیر جل شکتی پی ایچ ای ڈی کے وزراء کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ جے جے ایم کو آگے بڑھایا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ شمال مشرقی ریاستوں کے تمام دیہاتوں کے ہر گھر میں نل کے پانی کے کنکشن جلد سے جلد دستیاب ہوں۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، شمال مشرقی ریاستوں کے کل 90.14 لاکھ دیہی گھرانوں میں سے صرف 2.83 لاکھ (3.13فی صد) گھروں میں نل کے پانی کا کنکشن تھا جواب بڑھ کر 22 لاکھ (24.25 فی صد) گھرانوں تک پہنچ گیا ہے۔ پچھلے 24 مہینوں میں کووڈ ، وبائی امراض اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود تقریباً 20 20 لاکھ گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن دیئے گئےہیں۔ منی پور ، میگھالیہ اور سکم نے 2022 تک’’ ہر گھر جل‘‘ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جبکہ اروناچل پردیش، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ نے 2023 میں اور آسام نے 2024 میں یہ مدف مقرر کیا ہے۔
آنگن واڑی مراکز، آشرم شالوں اور اسکولوں کی پائپ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 2 اکتوبر 2020 کو ایک مہم شروع کی گئی جس کا مقصد محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی، دوپہر کے کھانے(mid day meal) , ہاتھ دھونے اور بیت الخلا میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس وقت شمال مشرقی ریاستوں کے 72 ہزار اسکولوں میں سے 40 ہزار (56 فی صد) کو نل کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ اسی طرح 70 ہزارآنگن واڑی مراکز کو نل کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔ سکم کے تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کو نل کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد کمیونٹی شراکت داری ہے جو پانی کی فراہمی کے انتظام ,عمل درآمد، باقاعدہ آپریشن اور پانی کی سپلائی اسکیم کی یقینی فراہمی سے شروع ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جے جے ایم دیگر سرگرمیوں مثلاً گاؤں کے پانی اور صفائی کی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے ، دیہی ایکشن پلان کی تیاری اور اس کے استعمال اورآپریشن پر مرکوز ہے۔
پانی کی فراہمی اور بہتر صفائی پر حکومت کے زیادہ دن توجہ دینے کی سمت میں 15 فنانس کمیشن میں 29،940 کروڑ روپے 22-2021 میں آر ایل بی اور پی آر آئی کو پینے کے پانی، بار ش کے پانی اور پانی کی ری سائیکلنگ کےلئے صفائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے مختص کئے۔ 22-2021 سے 26-2025 تک 5سال کی مدت کے لئے 1.42 کروڑ روپے کا ایک یقینی فنڈ ہے جو جےجے ایم کے تحت جاری ہے جو پانی کے تحفظ، پینے کے پانی کے مختلف ذرائع کو مضبو ط بنانے ، پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے ، گرے واٹر منجمنٹ اور باقاعدہ آپریشن اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی۔
دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کی مقدار، معیار، دباؤ اور باقاعدہ پیمائش کے لئے سینسر پر مبنی آئی او ٹی سسٹم نصب کیا جارہا ہے ۔ جل جیون مشن ڈیش بورڈ گاؤں کی سطح پر معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس مشن کے تحت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہر اسکول، آنگن واڑی سینٹر، پرائمری ہیلتھ سینٹر، کمیونٹی سینٹر وغیرہ کے ساتھ ساتھ باقی دیہی گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کیا جائےاور کسی کو بھی باہر نہ چھوڑا جائے۔
دیہی علاقوں میں معیار زندگی اور زندگی کو آسان بنانے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو اپنی یوم آزادی کی تقریر میں جل جیون مشن کا اعلان کیا۔ دیہی علاقوں میں گھریلو نل کے کنکشن کی فراہمی خواتین اور لڑکیوں کی حالت زار کو دور کرنے میں مدد دے گی کیونکہ پانی ان کی ذمہ داری ہے۔اس مشن کا مقصد سب کا احاطہ کرنا ہے اور اس کے تحت بستی/گاؤں کےہر خاندان کو نل کے پانی کا کنکشن ملے اور کوئی بھی اس مہم کے تحت چھوٹ نہ جائے۔ اس سے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مد د ملے گی۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا پریاس کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے جل جیون مشن ہر گھر میں نل کے پانی کی فراہمی کے ساتھ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے۔ جس سے پانی ڈھونے میں خواتین اور لڑکیوں کو ہونے والی پریشانیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9033
(Release ID: 1755294)
Visitor Counter : 167